جو مانگو گے ملے گا جیسا چاہو گے وہی ہو گا!،ایسا زبردست روحانی عمل جو قسمت پلٹ دیتا ہے

سورۂ مزمل شریف ایک بہت ہی پر تاثیر سورہ مبارک ہے ۔جس سے اکثر عاملین کام لیتے ہیں اور اکثر اولیاء کرام اس کا وظیفہ کرتے آرہے ہیں.سورة مزمل کا عمل یہ وہ خاص عمل ہےجو نوکری،کاروبارمیں رکاوٹ ،جادو وجنات کے علاج اور دیگر روحانی مسائل کے ساتھ ساتھ زبردست حفاظت اور مضبوط دفاعی حصار بھی ہے۔ قرآن پاک کی وہ واحد سورة ہے،جس میں اللہ تعالیٰ نے بے شمار روحانی خصوصیات رکھی ہیں۔یہ عمل ہمارےسلسلے کی امتیازی خصوصیات میں سے ہے کہ جس شخص یا فرد کو جس مقصد کیلئےیہ عمل دیا۔ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے وہ مقصد خواہ کتنا ہی نا ممکن تھا، وہ مقصد پایہ تکمیل کو پہنچا۔اس عمل کے پیچھے ایک دوجن نہیں بلکہ پورا نیٹ ورک ہے اور اسی وجہ سے الحمد للہ!ہمارے اس عمل کے پیچھےبزرگوں کی ایک نسبت اورخاص تعلق ہے۔

جب بھی ہم سورۂ مزمل کی طاقت اور تاثیر پر نظر ڈالتے ہیں ہم اتناگہرائی میں چلے جاتے ہیں کہ سمندروں کے نیچے تہہ میں رہنے والے جنات پر بھی یہ سورۂ مزمل اثر کرتی ہے اور سورۂ مزمل ایسے جنات جو خزانوں پر قابض ہوتے ہیں یا نگران ہوتے ہیں ان کو دوست موافق اور مخلص بناتی ہے اور ان سے محبت اور پیار بڑھاتی ہے۔ سورۂ مزمل زندگی ہے‘ روشنی ہے‘محبت ہے‘پیار ہے‘راستہ ہے‘منزل ہے‘راہ ہے خوشی ہے‘عظمت ہے‘عروج ہے‘کمال ہے‘ولولہ ہے‘ فرشتوں کا ساتھ ہے‘نیک جنات کی محبت اوران کا ساتھ اللہ کی رضا اور اللہ کے حبیبﷺ کی خوشنودی ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.