حضرت علی ؓ کے اقوال۔ کون سے لوگ ہیں جو مقدر والے ہو تے ہیں؟

رشتوں کی خوبصورتی ایک دوسرے کی بات برداشت کرنے میں ہے اگر بے عیب انسان تلاش کرو گے تو اکیلے رہ جا ؤ گے۔ جو تمہارا غصہ برداشت کر لے اور ثابت قدم رہے وہ تمہارا سچا دوست ہے۔ آپ سے پو چھا گیا کہ انسان برا کب بنتا ہے تو آپ نے فر ما یا جب وہ اپنے آپ کو دوسروں سے اعلی ٰ سمجھنے لگتا ہے۔ زبان ایک ایسا درندہ ہے کہ اگر اسے کھلا چھوڑ دیا جا ئے تو پھاڑ کھا ئے۔ مخلص دوست کے اندر اتنا پیار چھپا ہو تا ہے جیسے ایک چھوٹے سے بیج کے اندر پوراد رخت چھپا ہو ا ہو تا ہے۔ صورت اور سیرت میں سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ صورت دھو کہ دیتی ہے جبکہ سیرت پہچان کرواتی ہے۔ انسان کی تمام پر یشانیاں دو با توں کی وجہ سے ہیں۔ تقدیر سے زیادہ چاہتا ہے اور وقت سے پہلے چاہتا ہے۔ کسی کا دل مت دکھاؤ، ہو سکتا ہے وہ تمہیں ایسے چاہتا ہو جیسے مرنے والا زندگی۔

لوگ دو طرح کے ہیں ایک سخی لیکن ان کے پاس پیسہ نہیں ہو تا دوسرے مالدار مگر وہ کسی کی حاجت روائی نہیں کر تے۔ تم کسی کو چاہو اور وہ تمہیں ٹھکر ا دے تو یہ اس کی بد نصیبی ہے اس کے بعد تم اس کو زبردستی اپنا نا چا ہو تو یہ تمہارے نفس کی ذلت ہے۔ ہتھیاروں سے جنگ تو جیتی جا سکتی ہے مگر دل نہیں کیونکہ دل صرف کردار کے ساتھ جیتے جا تے ہیں۔ صبر کرو مقصد تک پہنچ جا ؤ گے۔ اگر کوئی تم سے پوچھے بتا ؤ۔ زندگی کیا ہے؟ تو تم ہتھیلی پر ذرا سی خاک رکھنا اور اسے اڑا دینا۔ انسان کے جسم کا سب سے خوبصورت حصہ دل ہے اگر یہی صاف نہ ہو تو چمکتا چہرہ کسی کام کا نہیں۔ تمہارے نفس کی قیمت جنت ہے اسے جنت سے کم قیمت میں نہ بیچنا۔ کبھی نہ گرنا کمال نہیں ہے مگر گر کے سنبھل جا نا کمال ہے۔ جب عقل بڑھتی ہے تو باتیں کم ہو جا تی ہیں۔ خدا سے مانگنا

شجاعت ہے اگر دے تو رحمت اور نہ دے تو حکمت۔ مخلوق سے مانگنا ذلت ہے، اگر دے تو احسان اور اگر نہ دے تو شرمندگی۔ جب کوئی دوست نہیں اپنا راز بتائے تو یہ سمجھ لینا کہ وہ اپنی عزت تمہیں امانت دے رہا ہے اس میں کبھی بھی خیا نت مت کر نا۔ معاف کر نا سب سے زیادہ اسے ذیب دیتا ہے جو س ز ا دینے پر قادر ہو۔ دنیا میں وہی لوگ سر بلند رہتے ہیں جو تکبر کے تاج کو دور پھینک دیا کر تے ہیں۔ اخلاق ایک دکان ہے اور زبان اس کا تا لا ہے تا لا کھلتا ہے تو معلوم ہو تا ہے کہ دکان سونے کی ہے یا کوئلے کی۔ شہد کے سوا ہر میٹھی چیزی میں ز ہ ر ہے اور ز ہ ر کے سوا ہر کڑوی چیز میں شفا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.