خالص شربت سرفہ ، دمہ ، خشک وبلغمی کھانسی ایسا نسخہ یا د کروگے

سانس کی تکلیف یا دائمی کھانسی میں مبتلا مریضوں کو سردیوں میں اور بہار کے موسم کے آغاز میں بہت پہلے ہی محتاط ہوجانا چاہیے۔ کیونکہ پھیپھڑوں کی نالیوں میں جمع ہونے والی بلغم ، نزلے ، زکام کے جراثیموں کی آمجگاہ بن جاتی ہے۔ جہاں وہ تیزی سے نشوونما پاتے ہیں۔ یہ بلغم کبھی کبھی شدید کھانسی کی صورت میں باہر نہیں نکلتی۔ نالیوں کو جکڑ ے رکھتی ہے۔ اور اکثر پھپیھڑوں کے مہلک انفیکشن کےباعث بنتی ہے۔ کھانسی کسی بھی قسم کی ہو خشک ہو یا بلغمی ہو۔ اس کاتعلق نظام تنفس میں پیدا ہونے والے کسی نقص سے ضرور ہوتاہے۔ گلے کی خرابی ، حلق کی سوزش ، سانس کی نالی کسی قسم کے انفیکشن کا جنم لینا یا پھیپھڑوں کی خرابی کھانسی کا سبب بنتی ہے۔ کھانسی کا مؤثر علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ خطرنا ک شکل اختیار کرسکتی ہے۔ اگر کھانسی کا علاج اس کی نوعیت کے مطابق نہ کیا جائے

تو یہ صورتحال کو سدھارنے کےبجائے مزید بگاڑ کا باعث بن سکتا ہے۔ جو نسخہ آج آپ کو بتائیں گے ۔ ہمارا دعوٰٰی ہے کہ کوئی بھی حکیم اپنا اس قدر قیمتی نسخہ لوگوں کو کبھی بھی نہیں بتائے گا۔ یہ شربت سرفہ کا نسخہ ہے۔ آپ گھر پر آسانی سے تیار کرسکتے ہیں۔ یہ شربت خشک اور بلغم والی کھانسی ، نزلہ وزکام اور دمہ کے مرض میں لاجوا ب ہے۔ شربت سرفہ کے نسخہ کا بتاتے ہیں۔ نسخہ کے اجزاء یہ ہیں۔ عناب ، گل بنفشہ ، ملٹھی ، اسطو خودوس ، برگ بانسہ ، منقہ لے لیں۔ ان تمام اجزاء کو پچاس پچاس گرام لیں۔ اس کے بعد ست لیموں اور ست لوبان یہ دونوں اجزاء پانچ پانچ گرام لیں۔ ست لیموں اور ست لوبان چھوڑکر باقی تمام اجزاء تین کلو پانی میں ڈال کر ابال لیں۔ جب پانی دو کلو رہ جائے تو چھان لیں پھر اس پانی میں چینی ملا کر ہلکی آنچ پر تھوڑا سا گاڑھا شربت تیار کرلیں۔

اس کےبعد اس شربت میں ست لیموں او ر ست لوبان شامل کرلیں۔ آپ کا شربت سرفہ تیار ہے۔اس کو استعمال کیسے کرنا ہے؟ بڑوں کے لیے دوچائے کا چمچ صبح ، دوپہر اور شام لیں۔ اور بچوں کے لیے ایک چائے کا چمچ صبح ، دوپہر کھانےسے آدھا گھنٹہ پہلے یا کھانے کے دوگھنٹے بعد لے لیں۔ کھانسی کم کرنے والے بازاری شربت اچھے لگتے ہیں۔ جیب پر بھی بہت زیادہ بوجھ ڈالتے ہیں۔ حقیقت میں ان کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اس لیے ان سے بچنا ہی زیادہ بہتر ہے۔ تھوڑی بہت کھانسی ہونا فائدہ مند ہوتاہے۔ اس سے سانس کی نالی صاف رہتی ہے۔ شربت سرفہ گھر میں تیار کرکے رکھیں ۔ اور زیادہ کھانسی کی صورت میں استعمال کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.