چاول کے پانی کا قدیم جا پا نی اور چینی استعمال

پکانے کے سے پہلے چاولوں کو بھگویا جاتا ہے اور اس کا پانی پھینک دیا جاتا ہے، اگر لوگ چاولوں کے پانی کے فوائد جان لیں تو اسے پھینکنے کے بجائے اپنی خوبصورتی کےلیے استعمال کریں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چاولوں کو ابال کر یا اسے پیس کر کئی طرح کے فیس ماسک میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ چاولوں کے پاؤڈر کو شہد میں ملا کر بہترین وائٹننگ اسکرب بھی بنایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ چاولوں پانی کی افادیت دیکھتے ہوئے بہت سی کمپنیوں نے بھی دعویٰ کرنا شروع کردیا ہے کہ ان کے شیمپو اور کریم میں چاولوں کا پانی شامل ہے، آئیے اپنے قارئین کو چاولوں کے پانی کی خصوصیات اور فوائد بتاتے ہیں،ماہرین کہتے ہیں کہ چاولوں کا پانی ایک قدرتی ٹانک ہےجو جلد اور بالوں کو نرم و ملائم کرتا ہے کیوں کہ اس میں وٹامنز وار منرلز بھاری مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

ایکنی اور کیل مہاسے ہارمونز میں خرابی کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں مگر جِلد کی صفائی سے ان میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے، چاولوں کا پانی کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے ایک قُدرتی دوا ہے جو جلد کے کھلے مساموں کو بند کرتا ہے اور کیل مہاسوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ چہرے پر چاولوں کے پانی کے استعمال کے لیے اسے پہلے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور پھر روئی کی مدد سے دانوں پر لگائیں اور اس عمل 15 سے 20 منٹ کے لیے روزانہ دہرائیں پھر دیکھیں کیسے چہرہ صاف اور شفاف ہوجاتا ہے۔ چاولوں کے پانی میں موجود آئرن، زنک اور وٹامن بی کمپلیکس بالوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اسی لیے بطور شیمپو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے

اور چاولوں کے پانی میں سرسوں کا تیل شامل کر کے استعمال کرنے سے بال گھنے چمکدار اور نرم ملائم ہوتے ہیں۔ چاولوں کو پیس کر اس کا پانی کے ساتھ پیسٹ بنا کر اسے بطور ماسک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، چاول کے پانی میں موجود وٹامن بی کمپلیکس کے باعث چہرے کی جھریاں ختم اور کیل مہاسے دور ہو جاتے ہیں۔ اول کے پانی میں موجود نشاستہ جلد کی سوزش سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے، ایک صاف کپڑے کو پانی میں بھگوئیں اور متاثرہ حصے پر پھیریں، یہ عمل کئی منٹ تک جاری رکھیں اور پھر ہوا سے خشک ہونے دیں۔سورج کی روشنی سے ہونے والی جلن چاول کے پانی سے سورج کی شعاعوں سے ہونے والی جلن سے بھی ریلیف حاصل کیا جاسکتا ہے

یہ اسکن کو جلد ریکور کرکے مزید نقصان سے بچاتی ہے، اس مقصد کے لیے چاول کا ٹھنڈا پانی استعمال کیا جاتا ہے۔بالوں کو دھوئیں اپنے بالوں کو چاول کے پانی سے دھونے سے ان کی چمک میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ انہیں مضبوط و صحت مند بھی رکھتا ہے۔ شیمپو کے بعد بالوں پر یہ پانی انڈیلیں اور نرمی سے سر اور بالوں کی مالش کریں، جس کے بعد عام پانی سے دھو لیں۔ ہفتے میں ایک سے دو بار یہ عمل دہرائیں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.