اگر اچانک مصیبت سے بچنا چاہتے ہو تو

اسی طرح اللہ کا نام لینے سے انسان اچانک پہنچنےوالی مصیبت سے بھی محفو ظ رہتا ہے۔ عثمان بن عفان کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرماتے تھے جس نے شا م کو تین بار یہ دعا پڑھ لی اسے صبح تک کوئی اچانک مصیبت نہیں آئے گی۔ یعنی اس کایہ مطلب نہیں کہ دوسری آجائے گی۔ یعنی ایک دم کسی بھی قسم کی پریشانی اس کو لاحق نہیں ہوگی۔ اور وہ دعا ہے ” بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شی ء فی الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم ” ترجمہ: وہ ذات اس کے نام سے کوئی چیز زمین ہو یا آسمان میں ، نقصان نہیں دے سکتی اور وہ خوب سنتا ہے اور خوب جانتا ہے۔ جس نے صبح کے وقت یہ دعا پڑھ لی اسے شام تک کوئی اچانک مصیبت نہیں آئےگی۔ جب کوئی شام کو پڑھ لے تو صبح تک اس کو پریشانی نہیں ہوگی۔

دوسرا وظیفہ : ایک دوسرا وظیفہ کہ جس کے کرنے کی برکت سے انشاءاللہ اللہ پاک ہر قسم کی پریشانی اور مشکل کو دور فرمائیں گے۔آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی ہو کوئی جسمانی یا کاروباری پریشانی ہو آپ کی اولاد کے رشتے نہ ہونے کی پریشانی ہو ملازمت یا کاروبار میں آپ کو نقصان ہو رہا ہو ملازمت آپ کو نا مل رہی ہو امتحانات میں آپ کو کسی مشکل کا سامنا ہو کسی بھی قسم کی پریشانی جس میں آپ مبتلا ہوجس کی وجہ سے آپ پریشان ہوں تو آپ اس مختصر اور آسان عمل کو اپنے زندگی کا معمول بنا لیں انشاءاللہ اس خاص عمل کی برقت سے اللہ پاک اپنا فضل فرمائیں گےاور آپ کا کوئی بھی مسئلہ کوئی بھی پریشانی ہوگی اللہ پاک اپنی غیبی مدد سے اسے حل فرما کرآپ کوراحت چین اورسکون والی زندگی عطا فرمائیں گے۔

ویسے تو مشکلات سے نجات اور پریشانیوں سے نجات کے لیے بہت سے وطائف اوربہت سے اعمال ہیں۔لیکن آج میں آپ کے لیے ایک ایسا آسان ترین عمل لے کرحاضر ہوا ہوں جو کہ قرآن پاک کے پارہ نمبر تیس کی سورہ سورہ النصرکے حوالے سے ہے۔ الحمداللہ یہ سورۃ اتنی مختصر اور آسان ہے کہ ہر مسلمان کو تقریبان جو نماز پڑھنے والے ہمارے بھائی ہیں اور بہنیں ہیں۔ الحمد اللہ !ان کو یاد ہے اور عام طور پر بھی یہ مسلمانوں کو یاد ہوتی ہے اور جن کو نہیں ہے یاد وہ بھی اسے یاد کر لیں یہ نہایت ہی آسان اور مختصر سی سورت ہے۔ آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی ہو کوئی جسمانی یا کاروباری پریشانی ہو اپنے یا آپ کی اولاد کے رشتے نہ ہونے کی پریشانی ہو،ملازمت یا کاروبار میں آپ کو نقصان ہو رہا ہو ملازمت آپ کو نا مل رہی ہو

امتحانات میں آپ کو کسی مشکل کا سامنا ہو کسی بھی قسم کی پریشانی جس میں آپ مبتلا ہو جس کی وجہ سے آپ پریشان ہوں تو تو آپ نے کرنا یہ ہے کہ روزانہ ہر نماز کے بعد اول گیارہ مرتبہ درود ابرا ہیمی جو نماز میں پڑھا جانے والا درود شریف ہےوہ پڑھنا ہے۔ اس کے بعد آپ نے سات مرتبہ سورت مبارکہ اور آخر میں گیارہ مرتبہ نماز میں پڑھا جانے والا درود ابراہیمی پڑھ کر اللہ پاک سے اپنے مسائل پریشانی اور مشکلات کے حل کے لیے آپ نے دعا کرنی ہے۔ اور مشکلات کے حل کے لیے آپ نے دعا کرنی ہے۔ اس عمل کو جتنا زیادہ یقین کے ساتھ کریں گے اتنی ہی جلدی اللہ پاک آپ کو اس عمل سے فائدہ عطا فرمائیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.