کسی بھی تیل پر یہ آیت پڑھیں بال پاؤں تک گھنے اور لمبے رسی سے بھی کھینچیں تو نہ ٹوٹیں الحمداللہ بہت اچھا رزلٹ آتاہے

یوں تو آپ سب جانتے ہیں کہ بال انسان کے خوبصورتی کو چار چاند لگاتےہیں۔ لمبے ،گھنے ، چمکدار بال کس آنکھ کو نہیں بناتے۔ خواتین کے حوالے سے ہمیشہ ان کا بالوں کا تذکرہ لازم و ملزوم سمجھا جاتا ہے۔ گھنے ، چمکدار اور خوبصورت بال ہمیشہ خوبصورتی میں اضافے کا باعث سمجھےجاتےہیں۔ بال لمبے ہوں یا چھوٹے ہوں ۔ لیکن یہ اسی وقت اچھے لگتے ہیں۔ کہ جب ان پر توجہ اور وقت دیا جائے۔ اپنے بالوں کو لمبا، گھنے اور چمکدار بنانے کے لیے آپ کو یہ عمل بتادیتےہیں۔ سب سے پہلا عمل جو آپ کو بالوں کی گروتھ کے لیے بتا رہا ہوں۔ وہ ایک ایسی آیت مبارکہ ہے جسے صرف آپ نے ایک سواکیس مرتبہ پڑھنا ہے۔

اور آپ نے کوئی سا بھی تیل لینا ہے۔ جو آپ کے گھر پر موجود ہے۔ اگر موجود نہیں ہے تو کوئی سا بھی تیل لے لیں۔ چاہے وہ ناریل کاتیل ہو۔ سرسوں کاتیل ہو۔ یا زیتون کا تیل ہو۔ جو آپ کی اسکن کو سوٹ کرے وہ آپ تیل لے لیں۔ اب آپ نے کرنا یہ ہے کہ آئل ایک بوتل میں ڈال کر اس پر سے آپ نے ڈھکنا ہٹا دیناہے۔ اور اب اس بوتل کو اپنے سامنے رکھ لیں۔ اور آپ نے پاک ہو کر یہ عمل کرناہے۔ اور اگر آپ چاہیں تووضو کرلیں۔ وضو کے بغیر بھی یہ عمل کرسکتے ہیں۔یہ لازمی نہیں ہے۔ اب آپ نے ایک سو اکیس مرتبہ یہ آیت پڑھنی ہے ۔ اور اول وآخر تین تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھناہے۔

اوریہ آیت پڑھ کر آپ نے تیل پر دم کردیناہے۔ اوراس تیل کو اکیس دن مسلسل لگا لیں۔ اکیس دن لازمی نہیں ہیں۔ اگر آپ ہمیشہ یہ عمل کرناچاہتے ہیں تو یہ عمل کرسکتے ہیں۔ لیکن آپ نے یہ اکیس دن کا کورس لازمی کرناہے۔ یہ آیت قرآن پاک کی سورت “حم سجدہ ” ہے ۔ اس کی آیت نمبر چوالیس ہے جس میں آ پ نے صرف اتنا سا حصہ پڑھنا “قل ھو للذین ءامنو ا ھدی وشفاء” ہے۔ انشاءاللہ ! آپ کے بالوں کی گروتھ ہوچکی ہوگی۔ اور آپ کے بال خوبصورت، گھنے اور چمکدار ہوجائیں گے۔ اب آپ کو دوسرا عمل بتاتے ہیں جن کے بال جھڑ رہے ہیں۔ اور گر رہے ہیں ۔

تو انشاءاللہ !ہمیشہ کے لیے آپ کے بال جھڑنا بند ہوجائیں گے ۔ اورخاص طور پر وہ لوگ جو گنج پن کا شکار ہیں ان کے بال دوبارہ سے اگنا شروع ہوجائیں گے۔ آپ نے ایک پاؤ مہندی لے لینی ہے۔ اور کلونجی آپ نے ایک مٹھی لینی ہے۔ ان دونوں کو مکس کرکے گرینڈ کر لینا ہے۔ اور اس کا پاؤڈر بنالیناہے۔ ا ب آپ نے قرآن کی سورت “یسین ” کی آیت نمبر سینتیس ” وایۃ لھم الیل نسلخ منہ النہار فاذا ھم مظلمون” پڑھنی ہے۔

آپ نے یہ آیت اکتر مرتبہ پڑھ کر اس پیسٹ پر دم کرناہے۔ اس پیسٹ کو آپ نے روزانہ اپنے بالوں پر لگاناہے۔اور یہ عمل آپ نے اکتالیس دن مسلسل کرناہے۔ انشاءاللہ! آپ کے بال جھڑنا بند ہوجائیں گے ۔ اور آئندہ آپ کے بال اگنے کی امید پیدا ہوجائےگی۔ لیکن اکتالیس دن میں کوئی بھی ناغہ نہ کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.