”امیر کرنے والی سورۃ11دن11مرتبہ پڑھیں رزق دولت کے دروازے کھل جائیں ہمیشہ کیلئے“

آج ہم آپکو ایسی سورت کا وظیفہ بتائیں گے کہ بے روزگاروں نے کیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کیلئے نوکری کا وسیلہ بنادیا ۔کاروباری حضرات نے کیا تو ان کے پاس گاہکوں کی لائن لگ گئی ۔ یہ وظیفہ آپ نے صرف گیارہ دن کرنا ہے ۔اگر گیارہ روز اس وظیفہ کو احسن طریقہ سے کر لیتے ہیں تو انشاء اللہ آپکے جو رزق کے مسائل

ہیں وہ حل ہونا شروع ہوجائیں گے ۔انشاء اللہ رزق کا ہر مسئلہ دور ہوجائیگا۔رزق کی رکاوٹیں بندشیں دور ہوجائیں گی ۔ یہ ایک ایسی سورت ہے جن لوگوں نے بھی پڑھا اللہ تعالیٰ نے اسے غنی بنادیا۔جنہوں لوگوں نے بھی اس کو کیا ان کے کاروبار خوب پھلے پھولے۔آج آپ کیلئے یہ وظیفہ لیکر آئے ہیں قرض کے بوجھ تلے دبے انسان اس کو کریں انشاء اللہ آپ کے مسائل حل ہوں گے ۔ ظاہری اسباب آپ نے لازماً اختیار کرنے ہیں۔ یہ وظیفہ اس کو کسی بھی نماز کے بعد کرسکتے ہیں اس وظیفہ کو لڑکیاں بھی کرسکتی ہیں۔ بہنیں بھائی بزرگ سب اس وظیفہ کو کرسکتے ہیں۔ اس وظیفہ کو آپ ایک دوسرے کیلئے بھی کرسکتے ہیں۔ بھائی بہنوں کیلئے کرسکتے ہیں بھائی بہنوں کیلئے کرسکتے ہیں والدین بچوں کیلئے کرسکتے ہیں ۔ یہ وظیفہ سورت المزمل کا وظیفہ ہے یہ انتسویں پارے کے اندر موجود ہے ۔ مشائخ اور بزرگان دین کہتے ہیں رزق کے اندر جو کامیابی چاہتا ہے جو دین اور دنیا کے اندر ترقی چاہتا ہے اور جو رزق کے اندر برکت چاہتا ہےاس سورت کو اپنا لے ۔یہ وظیفہ صرف گیارہ روز کا ہے آپ نے یہ

کرنا ہے کہ کوئی ایک ٹائم مقرر کرلیں کسی نماز کے بعد اتنے دن جو آپ کو بتائےہیں کرنا ہے۔اس وظیفہ کو جائز حاجت کیلئے کرنا ہے اس لیے نہیں کرنا کہ امیر ودولت مند ہوجاؤں گا تو اپنے خاندان والوں کو نیچا دیکھانا ہے ۔ فخر وغرور نکال کر صرف عاجزی وانکساری کیساتھ اس وظیفہ کرنا ہے ۔ دوران وظیفہ کوشش کریں کوئی بھی بدبودار اشیاء کا استعمال نہ کریں جیسے کہ کچا پیاز ہوگیا۔مرد حضرات تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔اس کے علاوہ حلال کا لقما کھائیں جو گناہ کبیرہ سے بچتے ہوئے اس عمل کو کریں۔ اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے ۔ پھر درمیان میں گیارہ مرتبہ سورت المزمل پڑھنی ہے گیارہ دن ختم ہوجائیں تو وظیفہ ختم ہونے کے بعد اللہ کی رضا کی خاطر کوئی شیرنی آپ نے تقسیم کرنی ہے کوشش کرنی ہے بچوں کے اندر تقسیم کرتے رہیں جب گیارہ روز مکمل ہوجائیں تو پھر آپ نے سورت مزمل کو کسی بھی نماز کے بعد ایک مرتبہ پڑھ لیا کرنا ہے ۔اللہ تعالیٰ کے حضور رزق کی وسعت کیلئے دعا کرنی ہے انشاء اللہ تھوڑے ہی دنوں کے اندر غیر محسوس طریقے سے آپ رزق میں اضافہ ہونا شرو ع ہوجائیگا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.