
نزلہ ، زکام ، بلغم ،کھانسی سب ایک رات میں ختم آجکل کی سب سے خطرناک بیماریوں کا علاج
نزلہ ، زکام یہ دو بہت ہی زیادہ عام ہونے والی مختلف بیماریاں ہیں۔ ایک نزلہ اور دوسرا زکام۔ نزلہ کے ساتھ کھانسی بھی ہوتی ہے۔ جب کہ زکام ہونے پر بلغم ، ریشہ کی صورت میں ناک میں جمع ہوجاتی ہے۔ ا س میں نزلے کی نسبت زیادہ تھکن محسوس ہوتی ہے۔ نزلے کی عمومی علامات سے ہلکا بخارہونا، ناک کا بہنا، گلے میں خراشیں پڑنا، تھکاوٹ محسوس ہونا اور چھنکیں آنا وغیرہ شامل ہے جب زکام ہوتا ہے تو تیز بخارہو جاتاہے۔جسم اور سر میں شدید درد ،کمزوری اور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔ ناک سے رطوبت بہتی رہتی ہے ۔ چھینکیں آتی ہیں اور کھانسی ہوتی ہے۔ جبکہ آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں۔ اور چہرے کی رنگت بدل جاتی ہے۔
نزلہ ، زکام کی بنیادی وجوہات میں سے پہلے نمبر نیند پورا نہ ہونا، ای ۔سی وغیر ہ کی ٹھنڈی ہوا کے سامنے دیر تک بیٹھے رہنا، جسمانی کمزوری ہونا ، دیر تک سرد ماحول میں بیٹھے رہنا، گرم تاثیر ، خشک بھنی ہوئی اور تلی ہوئی غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنا۔ گرم کھانا کھانے کےبعد ٹھنڈا پانی پی لینا ۔ دھوپ سے آنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے نہا لینا۔ ٹھنڈا پانی پی کر گرم چائے یا کافی وغیرہ پی لینا۔ یہ تمام چیزیں اس بیماری کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہیں۔ نزلہ ، زکام ہونے کی صورت میں دودھ، دہی ، مکھن، آلو، بھنڈی ، بینگن ، ٹماٹر ، ماش کی دال ، برف، ٹھنڈے مشروبات اور ترش غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے۔
نزلہ ، زکام ہونے کی صورت دیسی مرغ کا شوربہ استعمال کریں۔ اور کالے چنوں کا استعمال زیادہ کریں۔ اور ان کا شوربہ پیئں۔ اگر نزلہ ، زکام کے ساتھ سر درد ہوتو کلونجی کے تیل کو سرسوں کے تیل میں ملا کر گرم کرکے سر کی مالش کریں۔ انشاءاللہ سردرد کے ساتھ نزلہ ، زکام سے بھی چھٹکار امل جائے گا۔ اگر نزلہ میں ناک سے رطوبت نکل رہی ہے ۔ تو بہت اچھا۔ اگر ناک سے رطوبت نہ نکلے تو اس سے ایسا طریقہ اختیار کرناچاہیے کہ جس سے ناک سے رطوبت نکلےاور اسے روکنا نہیں چاہیے۔ ان میں پہلے نمبر پر یہ ہے کہ گرم پانی کی بھاپ لیں۔ اس کا طریقہ کا ریہ ہےکہ کسی صاف ستھرے برتن میں پانی لیں۔
اور اسے چولہے پر گرم ہونے کے لیے رکھ دیں۔ اور جب پانی کو ابال آجائے اور پانی کو نیچے اتار لیں۔ اور اپنے سر پر گرم کپڑا رکھیں۔ اور پانی کی بھاپ نکلتی ہے۔ اس کےاندر منہ کرکے لمبی لمبی سانسیں لیں۔ اگر ان چیزوں سے فرق نہیں پڑتا ۔یہ قہوہ جو بتانے لگیں ہیں۔ اس کو دو سے تین دن استعمال کریں۔ انشاءاللہ نزلہ ،زکام اور کھانسی دور ہوجائے گی۔ بارہ گرام سونف اور سات عدد لونگ ان دونوں چیزوں کو دو کلو پانی میں ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ اور اچھی طرح پکائیں۔ جب پانی تقریباً دو سو گرام رہ جائے ۔ تو اس میں بارہ گرام مصری ڈال کر نیم گرم کرکے چائے کی طرح نوش کریں۔ دو سے تین بار کے استعمال سے انشاءاللہ نزلہ ،زکام اور کھانسی دور ہوجائے گی۔