
کھجور ، کب ،کیسے اور کتنی کھجور کھانے کا صیحح طریقہ کھجور کھانے کے فوائد
کھجور کا کب ، کیسے اور کتنی مقدار میں استعمال کرناچاہیے ۔ اس کے کیا کیا فائدے اور نقصان ہوسکتے ہیں۔ اور اس سے کن کن چیزوں کے ساتھ کھانا بہتر زیادہ آپشن ہوسکتا ہے۔ اگر آپ وزن بڑھانے یا پھر کم کرنے کی ڈائیٹ کو فالو کررہے ہیں۔ توایسے میں کھجور کو کس طرح اپنے کھانے میں استعمال کرنا چاہیے۔ لیکن کھجور کئی طرح ہوتے ہیں۔ اور اس کی کئی ساری اقسام ہیں۔ سبھی کے الگ الگ فائدے ہوتے ہیں۔ لیکن ایک کھجور ایسا بھی ہوتا ہے۔ جس کا آپ کو کبھی بھی استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ کھجور ڈرائی فروٹ یعنی خشک میوہ جات کی فہر ست میں آتا ہے۔ جس میں کمپلیکس اور کاربوہائیڈ ریٹ کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔
جو کہ ہمارے جسم کو انرجی مہیا کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اور ساتھ اس میں بہت سے وٹامنز اور منر لنز موجود ہوتے ہیں۔ جو کہ برین فنکشن کو بہتربنانے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اس میں پایا جانے والا فلیونائیڈاز پولی فینول۔ اور دوسرے اینٹی آکسیڈینٹ یاداشت کو بہترکرنے اور کینسر جیسی بیماری سے محفوظ رکھنے میں بہت ہی زیادہ مدد گا ر ہے ۔ اس کا کب اور کیسے استعمال کرنا چاہیے۔ ویسے تو کھجور کا کبھی بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن پورے دن میں تین وقت ایسے ہوتے ہیں ۔ جس وقت کھجور کو استعمال کرنا زیادہ بہتر آپشن ہوسکتا ہے۔
ایک صبح خالی پیٹ اور دوسرے ناشتے کے بعد اور تیسرا دوپہر کے کھانےسے پہلے جو کہ گیارہ سے بارہ بجے کا وقت ہوتا ہے۔ اس وقت بھی کھجور کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ شام کےچا رسے پانچ بجے کے وقت کھجور کو سنیکس کی شکل میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں اگر اپ ایکسر سائز کرتے ہیں ۔ تو اسکو ورک آؤٹ سے پہلے یا بعد میں بھی استعمال کرسکتے ہیں وہ بھی انڈے کی سفید ی کے ساتھ۔ کیونکہ ورک آؤٹ انڈے کی سفید ی کے ساتھ کھانا بہتر مانا جاتا ہے۔ کیونکہ اس طرح استعمال کرنے سے آپ کے جسم کو کا ربوہائیڈ ریٹ اور پروٹین دونوں ہی ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھجور کو چینی کی جگہ استعمال کیاجاسکتا ہے۔
اور یہ سب سے ہیلتھی اور بہتر آپشن بھی ہوسکتا ہے۔ کیونکہ یہ چینی کی طرح ہی میٹھی ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کو بہت سارے فائدے مہیا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ کھجور سے بنی چینی کااستعمال نہ کریں۔ کیونکہ اس کی کوالٹی بھی اتنی اچھی نہیں ہوتی۔ اور اس کے ہمارے جسم پر کئی سارے سائیڈ ایفیکٹ بھی ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کھجور کو اچھی طرح سوکھا کر اس کو گرینڈ کرکے اس کا باریک پاؤڈر بنا لیں۔ اگر چینی کی جگہ کھجور کا استعمال کرتے ہیں۔
تو آپ کو یہ بہت سارے سنگین بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ اب بات کرتے ہیں کہ دن میں کھجور کتنی استعمال کرنی چاہیے؟ یہ آپ کے گو ل پر بھی بہت زیادہ انحصا ر کرتی ہے۔ عام طور پر کھجور ایک ڈرائی کھجور ہونے کی وجہ سے قدرتی شوگر اور گلوکوز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے ایک بار میں اس کا تھوڑی مقدا ر میں استعمال کرناچاہیے۔ عام طور پر اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے صبح خالی پیٹ دو سے تین کھجور کھانا کافی ہوتا ہے۔ زیادہ تر لوگوں کو کھجور اسی طریقے سے ہی استعمال کرنی چاہیے۔