میاں بیوی کے لیے کچھ راز کی باتیں

جب اپنوں کے درمیان بیٹھے ہوئے آنکھیں پانی سے بھر جائیں ، منہ چھپا کر آنسو صاف کرنے پڑیں اور چہرے پر زبردستی کی مسکراہٹ سجانی پڑے تب زندگی سے زیادہ بے رحم کچھ نہیں لگتا۔ وہ عورت کبھی دکھی نہیں دے سکتی جس کے شوہر اس سے اس کی محبت کرتا ہو چاہے شو ہر کی ماہانہ آمدنی بہت کم ہو۔ اکثر بیویاں رات کے اندھیرے میں خاموشی سے اپنے آنسو تکیے میں جذب کرکے مسکرا کے سب کی خدمت کرتی ہیں۔ جب مرد کسی باپردہ عورت کو دیکھتا ہے تو پہلا تاثر ا س کے دل پر شرم وحیا کاپڑتا ے وہ خود چاہے جس فطرت کاما لک ہو لیکن پردے کا مثبت تاثر اس کے دل پر غلط گمان کو ابھرنے نہیں دیتا۔ لیکن جب مرد کسی بے پردہ عورت کو دیکھتا ہے

تونہ چاہتے ہوئے بھی شیطانی تصورات اسے دل پر منفی تاثر پیدا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بے پردہ عورت بہت سے مردوں کےلیے دعوت گناہ ثابت ہوتی ہے۔ میاں بیوی کے تعلق میں محبت پیدا کرنے کے لیے ان باتوں کو سن لیجیے:ماضی کی غلطیوں کو مت دہرائیں ۔ تم نے اس دن یہ کیاتھا اس وقت وہ کہا تھا، کبھی بھی دونوں ایک ہی وقت میں غصہ نہ ہوں ۔ جب ایک غصہ ہوتو دوسرے کو ٹھنڈا رہنا چاہیے، کبھی بھی چیخیں یا چلائیں مت، چاہے کتنی ہی بڑی غلطی کیوں نہ ہو سیانے کہتے ہیں کہ میاں بیوی کواس وقت تک نہیں چلانا چاہیے۔ جب تک خدانخواستہ گھر میں آگ نہ لگ جائے ۔

وہ بھی ایک دوسرے کو بچانے کےلیے، اگر دونوں میں سے کوئی بحث میں جتنا چاہتا ہے تو اسے جیت لینے دیں۔ آپ پھر کبھی سہی۔ اگر تنقید کرنی ہے تو پیار سے اور تعمیری انداز میں کریں۔ نہ کہ گلا پھاڑ پھاڑ کے تعمیری انداز اپنانے کی کوشش کریں۔ بے شک پوری دنیا کو نظرانداز کرلیں، مگر ایک دوسرے کو کبھی نہیں۔ کسی بھی بحث کو اچھے سے ختم کئے بنا کبھی رات کوسونے نہ جائیں۔ دن میں ایک دفعہ سہی ، لیکن ایک دوسرے سے کچھ اچھا ضرو رکہیں۔ جب کچھ غلط ہوجائے تو تسلیم کرلیں، اور معافی مانگ لیں۔ معافی مانگنے میں کبھی جھجکیں نہ ہم معافی نہیں مانگتے اور اپنا بسا بسایا گھر تباہ کرلیتے ہیں۔

سب سے اہم اورضروری بات ہمیشہ یاد رکھیں۔ آپ کا چپڑ چپڑ بولنا بھی ، دوسرے کو تنگ کردیتا ہے۔ کبھی کبھی یوں بھی ہوتا ہے کوئی انسان آنکھوں کی دسترس میں بھی نہیں ہوتا اور ہم اسے سانس سانس جی رہے ہوتے ہیں۔ اچھائی کا بوجھ اٹھاتے اٹھاتے انسان سب سے پہلے جو چیز گم کر دیتا ہے وہ اس کی اپنی عزت ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں کےلیے مصروف زندگی سے ٹائم نکالنا پڑتا ہے ، اور کچھ لوگوں کو دل سے نکالنے کے لیے زندگی کو مصروف کرناپڑتاہے۔ لوگ تمہاری راہ میں ہمیشہ پتھر پھینکیں گے۔ اب یہ تم پر منحصر ہے کہ تم ان پتھروں سے کیا بتاتے ہی مشکلات کی دیوار یا کامیابی کا پل۔ جو شخص نکتہ چینی کے موڈ میں رہتا ہے اور دوسروں کے نقص نکلتا رہتا ہے وہ اپنے آپ میں تبدیلی کی صلاحیت سے محروم ہوجاتا ہے۔ کسی کی اصلی شخصیت دیکھنی ہوتو اس سے اختلاف کرکے دیکھ لو اختلاف شخصیت کا ایکسرے ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.