
تین بار کھانے سے ہڈیوں کی کمزوری جوڑوں ،گھٹنوں اور کیلشیم کی کمی کبھی نہیں ہوگی
کیلشیم ہمارے جسم کیلئے بہت ضروری ہوتا ہے ۔ کیلشیم وہ چیز ہے جو ہمارے جسم کے پٹھوں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اگر جسم میں کیلشیم کی کمی ہوجائے تو بہت ساری بیماریاں ہونے لگتی ہیں۔ اٹھتے بیٹھتے ہڈیوں سے چٹکنے کی آواز آنے لگتی ہے جوڑوں گھٹنوں اور ہڈیوں میں درد رہنے لگتا ہے دانت کمزور ہوکر ٹوٹنے لگتے ہیں ۔
ناخنوں پر سفید نشان آنے لگتے ہیں کیلشیم کی کمی کیوجہ سے آپ کے جسم میں اور بھی کئی طرح کی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں اگر اس طرح کی علامات دکھیں تو سمجھ جاؤ کہ آپ کے جسم میں کیلشیم کی کمی ہوگئی ہے آج ہم آپکو دو ایسے گھریلونسخے کے بارے میں بتائیں گے جن کا استعمال کرکے آپ اپنے جسم سے کیلشیم کی کمی کو بہت جلد پورا کرسکتے ہیں
اس کے علاوہ جسمانی کمزوری بھی دور ہوجائیگی اور نظام ہاضمہ مضبوط ہوجائیگا ۔ آپ نے ان دونوں نسخوں کو ایک ہی دن یعنی ایک نسخے کو صبح او ر دوسرے کو شام کے وقت استعمال کرنا اس کا استعمال صبح کے وقت کرنا ہے رات کو سات بادام پانی میں بھگو کر رکھ دیں صبح ان کا چھلکا اتار کر اچھی طرح چبا کر کھالیں
اوپر سے ایک گلاس دودھ پی لیں اس کا استعمال آپ نے شام کے وقت کرنا ہے ۔تین چھوہاروں کو باریک باریک کاٹ لیں اور کاٹنے کے بعد چھوہاروں کو ایک گلاس دودھ میں ملا لیں ۔ساتھ ہی اس میں ایک چمچ خشخاش بھی ملا لیں ان دونوں کو ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں اور درمیانی آنچ پر پانچ منٹ تک اُبالیں ۔
جب نیم گرم رہ جائے تو اس کا استعمال کریں ذائقہ کیلئے اس میں مصری بھی ملا سکتے ہیں اس کا استعمال آپ نے شام کے وقت کرنا ہے ۔ اگرآپ ان دونوں نسخوں کا استعمال کریں گے تو آپ ایک ہفتے میں ہی دیکھیں گے کہ جسم میں کیلشیم کی کمی پوری ہونے لگے گی ہڈیوں سے آنیوالی کٹ کی آواز دور ہوجائیگی ۔
جوڑوں اور گھٹنوں کے درد میں آرام ملے گا۔ بادام ہمارے جسم کیلئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے ۔بادام میں کیلشیم کیساتھ ساتھ فائبر پروٹین میگنیشیم اور منرلز پائے جاتے ہیں یہ ہمارے جسم کیلئے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں ۔ خشخاش ہمارے صحت کیلئے بہت مفید ہوتی ہے ۔ اس میں کیلشیم زنک اور کاپر جیسے غذائی اجزاء بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں یہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ جسم میں کیلشیم کی کمی ہونے کی دو بنیادی وجہ ہوتی ہیں
یا تو ہم اپنے کھانے والی چیزوں میں کیلشیم لیتے ہی نہیں یا پھر لیتے ہیں تو کیلشیم لگتا نہیں اور خشخاش ان دونوں میں فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم بھرپور مقدار میں ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ آسانی سے ہضم بھی ہوجاتا ہے ۔
اسی کے ساتھ پٹھوں میں ہونے والے درد اور جکڑن ختم کرنے کیلئے یہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے ۔ چھوہارے میں کیلشیم بھرپور مقدار میں ہوتا ہے بہت سے لوگ کیلشیم کی کمی کیوجہ سے جسم میں کمزوری سستی تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں ۔اس میں چھوہارے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔