دو رکعت نفل اور سورت یسین کا عمل جب بھی کوئی سخت مشکل یا حاجت پیش آجائے توفوراً یہ عمل کریں اللہ کی ایسی مدد حاصل ہوگی کہ آپ حیران رہ جائیں گے

آ پ کی خدمت میں دو رکعت نفل اور سورت یسین کا مجرب عمل لے کر آئیں ہیں۔ اگر آپ کو زندگی میں کوئی مشکل پیش آجائے یا حاجت پیش آجائے تو فوری یہ عمل کرلیں۔ اسکا کوئی وقت نہیں ہے۔ وقت کی کوئی قید نہیں ہے۔ اس کو جب مرضی چاہیں کرلیں۔ اللہ کے حکم سے آپ مشکل سے نجا ت حاصل کرسکیں۔ اور اپنی حاجت کو پورا کرلیں گے۔ مشکلات کا سامناانسان کو کبھی بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہمیں ہر وقت تیار رہناچاہیے ۔ اگر جب بھی آپ کو کوئی مشکل پیش آجائے ۔

کوئی حاجب پیش آجائے۔ تو آپ نےیہ عمل اس انداز سے کرلینا ہے ۔ انشاءاللہ آپ کی حاجت بھی پوری ہوجائےگا اور آپ مشکل سے بھی با ہر آجائیں گے۔ عمل بہت آسان ہے۔ عمل کیا ہے؟ جب بھی کوئی مشکل پیش آئےیا حاجت پیش آئے تو آپ نے فوری وضو کرکے دو رکعت صلوۃ الحاجات کی نیت سے پڑھ لینی ہے۔ پہلی رکعت میں “سبحانک اللہ ” اور “الحمد شریف “اور اس کے بعد “آیت الکرسی” ایک مرتبہ پڑھنی ہے۔ اور دوسری رکعت میں آپ نے “الحمد شریف “کے بعدتین مرتبہ” سورت اخلا ص “پڑھنی ہے۔

اور اس انداز سے دورکعت نفل صلوۃ الحاجات پڑھ کے سلام پھیرنے کے بعد آپ نے تین مرتبہ” سورت یسین” پڑھنی ہے۔ تین مرتبہ سورت یسین پڑھنےکے بعد آپ نے اللہ پاک سے مشکل سے نجات کے لیے یا حاجت کو پورا ہونےکے لیے گڑگڑا کر رو رو کر انتہائی عاجزی سے دعا کرنی ہے۔ ایسے دعاکرنی ہے۔ جیسے چھوٹا بچہ اپنی ماں باپ سے کسی چیز کے لیے ضد کرتا ہے مانگتا ہے۔

آپ اگر ایسے اللہ پاک سے دعاکریں گے انشاءاللہ وہ بہت غفور و رحیم ہے۔ اللہ کے خزانوں میں کسی بھی چیز کی کمی نہیں ہے۔ وہ آپ کی دعاکو ضرور قبول فرمائےگا۔ اور آپ کو وہ چیز عطافرمائےجس کے بارے میں آپ نے یہ عمل کیا ہے۔ یہ بہت آسان اور طاقت ور عمل ہے۔ اس کو ایک بارضرور آزمائیں۔ آپ یہ عمل دوسروں کو بھی بتائیں کیونکہ آج کے دور میں ہر بندہ کو کوئی نہ کوئی حاجت ہوتی ہے۔ کوئی نہ کوئی مشکلات ہوتی ہیں۔ اس کو بھی یہ عمل ضروربتائیں ۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کی زبان سے بتائی ہوئی بات سے دوسرے کا فائد ہ ہوجائے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.