کیا غسل جن۔ابت کرنے سے پہلے ناپاک جسم میں وضو کرنا جائز ہےاسلامی طریقہ

غسل کن کن حالات میں کرنا چاہیے کیسے کرنا چاہیے اور غسل کے مختلف مسائل جو بہت سے لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہے ۔ ایک بھائی کہہ رہے تھے کہ کیا غسل سے پہلے وضو بھی کرنا چاہیے جبکہ بندہ ناپاک ہوتا ہے توآج ہم آپ کی رہنمائی کریں گے کہ غسل سے پہلے ناپاکی کی حالت میں وضو کرسکتے ہیں یا نہیں ۔اگر کوئی شخص نیا نیا اسلام میں داخل ہو تو اسے غسل کرنا چاہیے یہ حدیث صحیح ابن خذیمہ کی ہے جب مرد اور عورت کی شرم گاہیں مل جائیں تو غسل فرض ہوجاتا ہے ۔ احتلام ہو تب بھی غسل فرض ہوجاتا ہے ۔ جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی حدیث جو شخص میت کو نہلائے اسے غسل کرنا چاہیے ۔

ترمذی شریف کی حدیث احرام باندھتے وقت غسل کرنا سنت ہے ۔ الحاکم المستدرک کی حدیث عورت کو ایام ماہانہ نفاذ کے بعد غسل کرنا فرض ہے یہ صحیح بخاری کی حدیث ہے ہم آپ کو بتائیں گے کہ غسل کے متفرق مسائل حالت ج۔نابت میں رکے ہوئے پانی میں غسل نہیں کرنا چاہیے انسان پہلے ہی ناپاک ہوتا ہے رکے ہوئے پانی میں نہائے گا تو وہ سارا پانی بھی ناپاک ہوجائیگا ۔ پانی میں فضول خرچی نہ کریں غسل کیلئے تقریباً چار کلوگرام پانی کافی ہے ۔ نہاتے وقت پردہ کرلیں اگر غسل خانہ موجود نہ ہو کھلی جگہ پر نہا رہے ہوں تو وہاں پر پردہ کرنا لازم ہے ۔ یہ ابوداؤد کی حدیث ہے اسلام قبول کرنے کے بعد بیری کے پتوں کو پانی میں ابال کر نہانہ چاہیے ابن خذیمہ کی حدیث ہے ۔ اگر عورت کے بال مضبوطی سے بندھے ہوئے ہوں تو انہیں کھولنے کی ضرورت نہیں ۔ مرد اپنی بیوی کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرسکتا ہے ۔ غسل کرنے کے بعد دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔

حضرت امی عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ غسل ج۔نابت فرماتے تو پہلے اپنے دونوں ہاتھوں کو دھوتے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈال کر شرم گاہ دھوتے ۔ وضو فرماتے اس طرح نماز کیلئے وضو فرماتے اس کے بعد ہاتھوں کی انگلیوں سے سرکے بالوں کی جڑوں کو پانی سے تر کرتے ۔ تین لب پانی سر میں ڈالتے لب کہتے ہیں مٹھی بھر پانی کو اور پھر سارے بدن پر پانی بہاتے دونوں پاؤں دھوتے غسل سے پہلے زبان سے بھی نیت کرلیں تو بہتر ہے ۔ پانی کے استعمال بے جا کمی یا زیادتی نہ کرنا تمام بدن کا ملنا بعض نے اس کو سنت میں شمار کیا ہے اور وضو میں ایضاء کے ملنے کا سنت ہونا اس کی تائید کرتا ہے ۔ پے درپے ایضاء کو دھونا اس طرح کے متعدل موسم میں ایک حصہ خشک ہونے سے پہلے دوسرا حصہ دھوڈالیں تمام جسم پر تین مرتبہ پانی بہانہ ایک مرتبہ پانی بہانہ فرض ہے اور مزید دو مرتبہ سنت ہے یہ مل کر تین مرتبہ ہوا ۔ غسل کے بعد کسی پاک وصاف کپڑے سے اپنا بدن پونچھ ڈالیں نہانے کے بعد فورا ً کپڑے پہن لیں ۔ جو چیزیں سنت اور مستحب غسل میں بھی سنت اور مستحب ہیں۔ نیل پالش اتار کر غسل کرنا چاہیے اوروگھ لگائی ہوئی ہے تو اس کوبھی اتار کر غسل کرنا چاہیے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.