
خارش، چنبل ، گرمی دانے سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا بنا نا بھی آسان، لگا نا بھی آسان
آ پ کو ایک بہت ہی آسان اور فور ی طور پر اثر کرنے والا علاج بتائیں گے اس کے استعمال چنبل جس کی وجہ سے ہاتھ اورپاؤں پر زخم کے نشان بن جاتے ہیں۔ اور یہ مرض تقریباً دس دس سال پرانا ہوتا ہے۔ یہ بہت ضدی مرض ہے بڑی مشکل سے جاتا ہے۔ اس کے استعما ل سے انشاءاللہ ٹھیک ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ خارش، گرمی دانے ، برص کے نشان ، داغ دھبے اللہ کے فضل وکرم سے ٹھیک ہوجائیں گے ۔ بہت ہی آسان علاج ہے۔آپ کو اس کے بنانے کا طریقہ بتا تے ہیں۔
اس کے لیے آپ کو چاہیے چکنی مٹی ایک کھانے کا چمچ ، گندھک آملہ چوتھائی چائے کا چمچ ، ایلو ویرا جیل ایک کھانے کا چمچ۔ اب ان تینوں چیزوں کو کسی برتن میں ڈال کر چمچ کی مدد سے اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ یہ ایک کریمی شکل میں آجائے گا۔ اب اگرآپ صرف گرمی دانوں کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اپنے ایک ہاتھ کی ہتھیلی کو سیدھا رکھیں۔
اور دوسرے ہاتھ کی انگلی اس گرمی پیسٹ میں ڈبو دینا ہے۔ صرف ڈبونا ہے۔ اب اس انگلی پرجتنا پیسٹ لگے اس کو دوسرے ہاتھ کی ہتھیلی پر رکھ کر دونوں ہاتھوں کی ہتھیلوں کو آپس میں رگڑ لیں۔ اب جہاں جہاں گرمی دانے ہیں چاہے وہ سر پرہیں یا جسم کے کسی بھی حصے پر ہیں۔ ہاتھوں کی مدد سے آپ متاثرہ حصے پر لگا دیں۔ انشاءاللہ ایک سے دو بارلگانے سے گرمی دانے ختم ہوجائیں گے لیکن اگر خارش یا چنبل ہے۔ یا پھر جسم پر پیپ والے دانے ہیں وہاں اس کریم کا لیپ کریں۔
دو سے تین لیپ سے ہی آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔ جب تک مرض ٹھیک نہیں ہوتا ۔ اس طریقہ علاج کو جاری رکھیں۔ آپ کو ناامیدی نہیں ہوگی۔ اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ اس کو آپ آسانی سے بنا کر استعمال کر سکتے ہیں۔