
شعبان میں ہر نماز کے بعد مختصر تسبیح
اس تحریرمیں ماہ شعبان المعظم میں ہر نماز کے بعد ایک مختصر سی تسبیح کا عمل پیش کیاجارہا ہے کہ جس عمل کے بعد اللہ تعالیٰ آپ کو ایک ایسا معجزہ عطا فرمائیں گے اللہ تعالیٰ آپ کوایک ایسی نعمت عطا فرمائیں گے جس کو آپ خود بھی دیکھیں گے تو حیران ہو جائیں گے اور آپ کے عزیزو اقارب
بھی حیران رہ جائیں گے ۔قرآن مجید فرقان حمید کے اندر ایک آیت کریمہ سورہ الانبیاء یعنی سترہ پارے کی آیت نمبر 87 کا جزو ہے لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین اس کو آیت کریمہ کہا جاتا ہے۔حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا حضرت یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ میں جب دعا مانگی تو یہ کلمات کہے لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین جو مسلمان ان کلمات کے ساتھ کسی بھی مقصد کے لئے دعامانگے تو اللہ تعالیٰ اسے قبول فرماتا ہے ۔حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں
کہ ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے قریب بیٹھے ہوئے تھے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا میں تمہیں ایسی چیز کی خبر نہ دوں جب تم میں سے کوئی مصیبت یا دنیاکی بلاؤں میں سے کوئی بلا نازل ہو اور وہ اسکے ذریعے دعا کرے تو اس کی مصبت و بلا دور ہوجائے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کی گئی کیوں نہیں یارسول اللہ ارشاد فرمائیے تو میرے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا حضرت یونس علیہ السلام کی دعا ہے یعنی لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین ہے یعنی اگر کسی بندے پر کوئی مصیبت کوئی پریشانی آجائے تووہ اس کی کثرت کرے اللہ تعالیٰ اس کو پریشانیوں سے نجات عطا فرمائیں گے اور اللہ تعالیٰ اس کی تمام مصیبتوں کو دور فرمائیں گے ۔آپ نے لازمی طور پر یہ کرنا ہے روزانہ ہر نماز کے بعد ماہ شعبان المعظم کے اندر تین تین دفعہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے
ہر نماز کے بعد اور درمیان میں سات مرتبہ آپ نے آیت کریمہ پڑھنا ہے اور پھر اس کے بعد دو بارہ تین مرتبہ درود پاک پڑھ لینا ہے اور آیت کریمہ کو آپ نے نہایت عاجزی یقین و صبر کے ساتھ پڑھنا ہے کسی بھی عمل میں یقین اور صبر ضروری ہے اگر آپ یقین کامل رکھتے ہیں تو اللہ تعالیٰ آپ کی ہر حاجت و پریشانی کو دور فرماتے ہیں عمل کر کے اس پر صبر کریں اللہ تعالیٰ اس کو پورا فرمائیں گے آپ نے یقین اور صبر رکھ کر اس عمل کو کرنا ہے ہر نماز کے بعد ماہ شعبان المعظم کے اندر اللہ رب العزت کی برکت سے جو آپ کو معجزہ ملے گا وہ یہ ملے گا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو کچھ ہی دنوں میں مالا مال بھی بنا دیں گے اور اللہ تعالیٰ آپ کی تمام نیک جائز حاجتوں کو پورا فرمائیں گے اور آپ کی دعاؤں کو بھی قبول فرمائیں گے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین