
گردے ٹھیک ، یوریک ایسڈ ختم جسم کی مکمل صفائی کے لیے بس ایک چمچ کھالیں
ہمارے جسم میں زہریلوں مادوں کی اچھی خاصی مقدا ر ہر وقت موجود رہتی ہے۔ جو ہمارے گردوں کو فیل کرنے ، یوریک ایسڈ کو بڑھانے ، جسم میں سوجن پید اکرنے ، قوت مدافعت کو کم کرنے ، خون میں سفید خلیے کی سطح کو بڑھانے کی وجہ بنتے ہیں دراصل جب بھی ہم اینٹی بائیو ٹک دوائیوں کا استعمال کرتے ہیں جو اکثر درد کو کم کرنے اور بیکٹیریا کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے دوائیوں کے مضراثرات ٹاکسن کی صورت میں ہمارے جسم میں موجود رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ مصروف طر ز زندگی ، بازاری کھانے اور خطرناک مشروبات کا استعمال بھی جسم میں زہریلےمادوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ بنتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا آسان گھریلو علاج بتائیں گے۔ جس کے استعمال سے یہ زہریلے مادے جسم سے فوری طور پر خارج ہوجائیں گے۔ اس آسان گھریلو رمیڈ ی کو بنانے کے لیے دیسی اجوائن ایک کھانے کا چمچ، کلونجی ایک چمچ، میتھی دانہ ایک چمچ، کالازیرہ ایک چمچ، دیسی لہسن سات سے آٹھ پھلیاں( ان کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں شامل کرلیں)۔ ان تمام چیزوں کو ایک پیالی میں ڈال لیں۔
اور اس میں اتنا سرکہ ڈالیں یہ تمام چیزیں سرکہ میں بھیگ جائیں۔ ایک دن اور رات اسی طرح تمام اجزاء کو بھیگا رہنے دیں ۔ چو بیس گھنٹے کے بعد ان اجزاءکو سائے میں خشک کرلیں۔ اور کسی جار میں محفوظ کرلیں۔ اب اس کی ایک چمچ روزانہ ناشتہ کرنے ک بعد استعمال کریں۔ انشاءاللہ ڈبلیو ۔ بی ۔سی جو سفیدخون کے سیلز بڑھے ہوئے ہیں نارمل ہوجائیں گے ۔ پلیٹ لیٹس اگر لمٹ سے زیادہ ہیں وہ بھی نارمل ہوجائیں گے۔ اور جو بھی اینٹی بائیو ٹک پین کلر دوائی کھائی ہیں ان کے زہر یلے مادے ختم ہوجائیں گے ۔ اس علاج کو استعمال کرنے کے بعد انشاءاللہ آپ ایک صحت مند اور تندرست زندگی گزاریں گے ۔
ایسے افراد جو یورک ایسڈ کی زیادتی میں مبتلا ہوچکے ہوں انہیں چاہیے کہ سب سے پہلے چائے اور سگریٹ نوشی پر قابو پائیں اور ان کا استعمال کم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔ گاجر، مسمی اور سیب کا مرکب جوس روزانہ ایک گلاس لازمی پینا شروع کریں۔ ناشتے میں جو کا دلیہ پانی میں بنا ہوااستعمال کیا جائے، دوپہر میں مولی کے شوربے کے ساتھ چپاتی کھائی جائے۔ مولی ،کھیرا، سلاد کے پتے اور پیاز بطور سلاد کھانا بھی مفید ہوتا ہے۔
رات کو ہلکا پھلکا کھانے کے بعد اجوائن کا قہوہ پینا بے حد فوائد پہنچاتا ہے۔ اجوائن کا قہوہ دن میں ایک پینا کافی ہوتا ہے۔ایک پاؤ اجوائن کو لیمن کے پانی میں اچھی طرح بھگو کر خشک کر لیں۔ جب اجوائن خشک ہوجائے تو اس میں آدھ پاؤ کالا نمک اور آدھ پاؤ خوردنی سوڈا (میٹھا سوڈا) ملا کر مرکب بنا لیں۔ دن میں دو بار کھانے کے ایک گھنٹہ بعد نیم گرم پانی کے ساتھ آدھا چھوٹا چمچ کھا لیا جائے۔ تیزابیت، تبخیر، گیس، قبض سمیت یورک ایسڈ کا خاتمہ کرنے کا بہترین آسان اور گھریلو فارمولہ ہے۔