
کمر جوڑوں اور مہروں کے درد کا علاج ہرقسم کی درد سے فوری نجات
کمر درد ایک عام طور پر سننے میں آنے والی جسمانی شکائت ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے شکار ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔
حقیقت تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی کبھی نہ کبھی کمر کے درد کا شکار ضرور ہوتا ہے۔ تاہم بہت سے لوگوں میں یہ ایک مستقل شکل اختیار کر لیتی ہے۔ کمر درد بہت معمولی علاجی تدابیر سے خود بخود ٹھیک بھی ہو جایا کرتا ہے اور بعض کیسوں میں اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر کے پاس بھی جانا پڑ سکتا ہے جو اس کے علاج کے لیے کھانے کی دوائیں یا ٹیکے تجویز فرماتے ہیں جن سے مریض شفایاب ہو جاتے ہیں۔ اس کے بہت کم مریض ایسے ہوتے ہیں کہ جنہیں اس کے علاج کے لیے جراحی کے عمل سے گزرنا پڑے۔
کمر کا درد بہت عام ہوتا جارہا ہے ہر گھر میں کوئی نہ کوئی فرد اس مرض کا شکار نظر آتا ہے ۔ آج کے مشینی دور میں کم جسمانی سرگرمیوں کیوجہ سے کمر درد بہت خطرناک بہت سنگین حد تک پھیلتا جارہا ہے ۔ اس مرض میں کمر کے نچلے حصے یا درمیانی حصے میں بہت زیادہ درد محسوس ہوتا ہے ۔ یا پھر ساری کمر میں درد ہونے لگتا ہے جس سے چلنا پھرنا مشکل ہوجاتا ہے مہروں پر دباؤ یا چوٹ یا مہروں کا اپنی جگہ سے حل جانا پٹھوں کا اکڑ جانا یا گردن میں بل پڑ جانا یہ تمام اس بیماری کی علامات ہیں۔ جوڑوں کا درد یا گنٹھیا کہا جاتا ہے یہ بہت موذی اور تکلیف دہ مرض ہے اس کے علاج کیلئے آپ نے گرم ابلا ہوا دودھ لینا ہے ایک دیسی انڈہ لینا ہے اور خالص شہد لینا ہے یہ تینوں چیزیں اکٹھی کرکے گرم ابلے ہوئے دودھ میں ایک دیسی انڈہ ڈالنا ہے اور ایک چمچ شہد ڈالنا ہے اس کو اچھی طرح مکس کرنا ہے دن میں ایک بار ضرور استعمال کرنا ہے ۔
انشاء اللہ اس سے آپ کے جوڑ لوہے کی طرح مضبوط ہونگے اور پٹھے طاقتور اور توانا ہونگے ۔ اگر آپ اس کو اپنی زندگی میں لازم پکڑ لیں گے تو انشاء اللہ عزوجل زندگی بھر اس کے بعد کمر میں درد نہیں ہوگا ۔ اس کے ساتھ ساتھ ورزش کو اپنا معمول بنائیں ۔ ورزش ہمارے جسم میں غیر ضروری زہ۔ریلے مادے کو خارج کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ روزانہ ورزش ہمیں اپنی زندگی میں اس طرح لازم پکڑ لینا چاہیے جیسے ہم اپنی خوراک اور لباس کا اہتمام کرتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس اتنا وقت نہیں ورزش کرنے کا تو پانچ وقت کی نماز پڑھیں ہم ہیں بھی مسلمان اور نماز فرض ہے اگر ہم پانچ وقت کی نماز پڑھیں تو دن بھر میں ورزش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ اس کے ساتھ ہمارا فرض ادا ہوگا ہم اللہ کے حضور اپنے سجدہ ریز ہونگے اور ہماری ورزش ہوگی ۔ ہم طاقتور اور بیماریوں سے محفوظ رہینگے اس کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ انشاء اللہ عزوجل اس سے آپ کے دردوں کے تمام مسائل ٹھیک ہوجائیں گے ۔