
تخم ملنگا بنانے کا اصل طریقہ اور حیران کن علاج
تخم ملنگا کےکھانے کے طریقے، حیران کن فائد ے اور مختلف بیماریوں میں استعمال کرنے کے زبردست طریقے ، موٹاپے کوکم کرناہو یا قبض سے نجات پانی ہو تو تخم ملنگا کا استعما ل آپ کو فوری آرام پہنچائے گا۔ اس کے علاوہ کولیسٹرول ، شوگر سے نجات، نیند کی کمی، معدے اور جگر کی گرمی اورہڈیوں سے جڑی کوئی بھی بیماری ہو تو تخم ملنگا کا یہ قیمتی استعمال آپ کو ان تمام امراض سے یقینی شفاء پہنچاسکتاہے کیونکہ تخم ملنگا میں اللہ نے ایسی خوبیاں رکھیں ہیں ۔
کہ ان عام سے دانوں میں دودھ سے زیادہ کیلشیم ، مچھلی سے کہیں زیادہ اومیگا تھری، پالک سے بڑھ کر آئرن اور گند م سے کہیں زیادہ پروٹین موجود ہوتا ہے۔ گرمیوں میں ان کا استعمال آپ کو بیماریوں سے کیسے بچاتا ہے؟ آئیے جان لیتے ہیں۔ ایک چھوٹی آدھی چمچ تخم ملنگا ، اتنی ہی مقدار میں اسپغول کا چھلکا دونوں ایک گلاس پانی میں ایک گھنٹے کے لیے بھگو کر رکھ دیں۔ اب ناشتے سے آدھا گھنٹا پہلے اس پانی میں ایک شربت بزوری شامل کریں۔ اور پی لیں۔
انشاءاللہ دوسرے دن ہی شدید سے شدید قبض بھی ٹھیک ہوجائے گی۔ جگر اور مثانے کی گرمی کا نام ونشان نہیں رہے گا۔ نظام ہاضم صیحح طور پر کام کرے گا۔ اور چہرے پر موجود چھائیاں ختم ہوجائیں گیں ۔ اس کا دوسرا طریقہ بھی زبردست ہے۔ اگر آپ وزن کم کرناچاہتے ہیں۔ خون میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے ، دل کو مضبوط کرنے اور دل کی بند شریانوں کو کھولنے کے لیے ایک چھوٹی تخم ملنگا ایک گلاس پانی میں آدھے گھنٹے کے لیے بھگو کررکھ دیں۔ استعمال سے پہلے اس میں ایک چمچ شہد اور ایک لیموں نچوڑ کر خالی پیٹ استعمال کریں۔
انشاءاللہ یقینی شفاء ملے گی۔ جن کی ہڈیاں آئرن یا کیلشیم کی وجہ سے کمزور ہیں۔ کمر، جوڑوں اور چلنےسے ہڈیوں میں درد ہوتا ہے یا پھر جسمانی کمزوری کا شکا رہیں ۔ تو انہیں چاہیے کہ رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ میں ایک چھوٹی چمچ تخم ملنگا اور ایک چمچ شہد ڈال کر استعمال کریں۔ شوگر کے مریض شہد کا استعمال نہ کریں۔ گرمیوں میں اس ڈرنک کا استعمال آپ کو نہ صرف ہڈیوں کے تمام امراض ، بلکہ جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ سے بھی بچائے رکھے گا۔ اللہ پاک کی ہر نعمت ہماری صحت کے لیے بے شمار فائد ے رکھتی ہے۔ تو آج سے ہی تخم ملنگا کا استعمال یقینی بنائیں ۔ اور اس کے استعمال سے فائدہ حاصل کریں۔