سبزی پلاؤ کے سب تعریفیں کرتے رہ جائے

آج آپ کو پلاؤ بنانے کاطریقہ بتائیں گے۔ سب سے پہلے ایک کڑاہی کے اندر ایک کپ کوکنگ آئل کا ڈالیں۔ تھوڑا سا انتظار کرلیں۔ جب یہ گرم ہوجائے تو ایک پیاز کٹا ہوا اس میں ڈال لیں۔ اچھی طرح سے پورے طریقے سے ڈالا کریں۔ کوئی بھی چیز ضائع نہ ہونے دیا کریں۔ اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں گے جب تک ہلکا براؤن نہ ہوجائے۔ یہ بہت مزے کے بنتے ہیں۔ آپ کو پتہ ہے کہ سردیاں ہیں۔ تو یہ ڈش آپ کی طبیعت کو ٹھیک کردے گی۔ ایک گرم مصالحہ لے لیں۔

جس میں دو پتے ، پانچ عدد لونگ اور دوتین چھوٹی دار چینی کے سٹکس ہیں۔ ایک چمچ لہسن کا پیسٹ ڈال لیں۔ اس میں ایک بڑے سائز کا ٹماٹر ڈال لیں۔ ٹماٹر کو کاٹ لیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پلاؤ میں ٹماٹر نہیں ڈلتے۔ یہ آپ کی طبیعت پر ہوتا ہے۔ اب ایک باریک کٹاہو اادرک ڈال لیں۔ تین سے چارمنٹ اس مصالحے کو بھونیں گے ۔ اب اس ایک چمچ لال مرچ کاڈالیں۔ اور دو نمک کے چمچ ڈال لیں۔ دو سے ڈیڑھ چمچ زیرہ کے ڈال لیں۔ اب اس میں خشک دھنیا ڈال لیں گے۔ یہاں پر آپ پاؤڈ ر بھی ڈال سکتے ہیں۔

لیکن آپ ثابت دھنیا ڈالیں گے کیونکہ اس سے ذائقہ اچھا بنتا ہے۔ اگر مصالحہ جلنے کا محسوس ہوتو بیچ میں پانی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد اس میں آدھا کلو مٹر کے ڈال لیں۔ اس کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ اس کے بعدایک کپ گاجر کے ڈالیں۔ اس میں پانی کا ذخیرہ ہوتا ہے۔ اگر آپ ایک گاجر کھاتے ہیں تو آپ کے بال اور آنکھیں بہت صحت مند ہوجاتی ہیں۔

اب اس میں پانی شامل کرلیں ۔ جو ڈھائی گلاس کے قریب ڈالنے ہیں۔ کیونکہ اس میں جو چاول وہ ڈیڑھ گلاس تھے ۔ اس میں جو پانی جائے گا وہ ڈھائی گلاس۔ پانی کی مقدار جو ہوتی ہے وہ چاول سے ڈبل ہوتی ہے۔ لیکن اگر آپ مصالحے میں پہلے سے پانی ہے تو پھر آپ پانی تھوڑا سا کم کرسکتے ہیں۔ اب اس کو اچھی سے پکائیں گے۔ اس کے اوپر ایک ڈھکن رکھ دیں۔ اور بعد میں چاول شامل کرلیں گے۔ جب اس میں اچھی طرح بوائل ہو جائے تو اس میں چاول کو ڈال دیں گے ۔

چاول کو پہلے پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ اب ان کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ اگر آپ کو پانی کی تعداد پتہ نہ چلے ۔تو آپ اندازے سےپانی ڈال سکتے ہیں۔ اب آخر میں شملہ مرچ ڈال لیں گے ۔ یہ اب اس لیے ڈالی ہے کیونکہ یہ اتنی جلد ی پک جاتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ یہ کھڑی کھڑی رہے۔ اس سے ہمارا پلاؤ بھی اچھا لگے گا۔ اور اس کی خوشبو بھی اچھی آتی ہے۔ اس کو دم دیں۔ تین سے سات منٹ تک کےلیے اس کو دم کردیں۔ اس کے دم دینے سے پہلے ان کو اچھی طرح سے ہلانا لازمی ہے۔ اور آپ کو ہرا بھرا پلاؤ نظر آئے گا۔ سات منٹ کے بعد یہ ڈش تیا ر ہوجائے گی۔ اس کو ایک پلیٹ میں ڈال کر سرو کریں۔ اس کی بہت اچھی خوشبو آئے گی۔ اور یہ بہت مزیدار اور ذائقہ دار ہوں گے۔ اور اس کی خوشبو اتنی ہو گی کہ ساتھ محلے سے بھی آواز آئے گی کہ آپ نے چاول بنائے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.