
ایک لیٹر ابلے ہوئے پانی میں گرین ٹی اس طرح ملائیں وزن تیزے کے ساتھ کم ہونے لگے گا
موٹاپا کس کو پسند ہوتا ہے یہ نا صرف ظاہری شخصیت کو تباہ کردیتا ہے ۔ یہ امراض کی جڑ بھی ثابت ہوتا ہے۔ اس سے ذیابیطس بلڈ پریشر امراض قلب فالج سمیت لاتعداد بیماریوں کا خطر ہ بھ یبڑھ جاتا ہے ۔ یہ حقیقت ہے کہ موٹاپا عالمی وباء بن چکا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق موٹاپے سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں پاکستان نویں نمبر ہے ۔ ماہرین کے مطابق نوجوان نسل اور بچوں میں موٹاپے کے بڑھتے ہوئے مرض کیوجہ سے غیر صحت بخش خوراک اور ورزش کی کمی ہے ۔ طبی ماہرین نے اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ دس سال بعد ہر پانچ میں سے ایک بالغ شخص موٹاپے کا شک۔ار ہوجائیگا ۔
پاکستان کی نئی نسل میں موٹاپا تیزی سے پھیل رہا ہے میڈیکل سائنسز کے ماہرین کے مطابق نوجوان نسل اور بچوں میں موٹاپے کے بڑھتے ہوئے رحجان کیوجہ غیر صحت بخش خوراک اور ورزش کی کمی ہے ۔ آج کی تحریر ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ گرین ٹی کا کس طریقہ سے استعمال کرکے اپنا وزن دنوں کے اندر کم کرسکتے ہیں۔ موٹاپے سے کیسے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔ ہم آپ کو گرین ٹی کا موٹاپے کیلئے وہ نسخہ بتائیں گے گرین ٹی کے فوائد بتاتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے اپنے اندر صحت بخش غذائی اجزاء کا ذخیرہ سموئے ہوئے ہے ۔اسی لیے یہ بچوں بوڑھوں اور مردوں خواتین کیلئے بے حد ضروری ہے ۔بہت سی بیماریوں کو روکنے یا ان کا سدباب کرنے میں بھی مدد دیتی ہے ۔ آپ کو گرین ٹی کے وہ فوائد بتاتے ہیں جو طبی تحقیقات سے ثابت شدہ ہیں سبز چائے توانائی کی سطح مستحکم کرنے کیلئے قابل اعتماد علاج ہے
کافی کے برعکس سبزچائے آپ کی ذہنی توانائی میں اضافہ کرتی ہے ماہرین کا کہنا ہے اس مشروب کے استعمال سے بڑھاپے میں دماغی کمزوری لاحق نہیں ہوتی الزائمر جیسے مرض سے بچاؤ ممکن ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر گرین ٹی کا استعمال الزائمر سے بچنے کیلئے مفید ثابت ہوسکتا ہے ۔ محققین کے مطابق سبز چائے میں موجود پولی فونیولز نامی جز کینسر کے خلیات کو مارنے اور ان کی پیش قدمی کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔سبز چائے کا استعمال کرنے والی خواتین میں علاج کے بعد بریسٹ کینسر کے لوٹنے کا امکان کم ہوتا ہے ۔ آنتوں کے کینسر کا خطرہ بھی تیس فیصد تک کم ہوجاتا ہے ۔ اگر آپ خدانخواستہ کسی حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں تو سبز چائے کے استعمال سے انفیکشن کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔ اس سے دانتوں اور جسم میں پیدا ہونیوالی جراثیم ختم ہوجاتے ہیں۔
سبز چائے دارچینی ڈال کر بنائی جائے تو ذیا بیطس کو قابو میں رکھتی ہے ۔ جو لوگ روزانہ سبز چائے پیتے ہیں وہ جگر کی بیماریوں بشمول یرقان کا خطرہ کم ہوتا ہے ماہرین کے مطابق موٹاپا کم کرنے کیلئے اور جسم کے میٹابولزم کومتحرک کرنے میں سبز چائے مدد گارثابت ہوتی ہے ۔اس میں موجود کیفین اور فیٹی ایسڈ موٹاپے کے خلاف جسم کی کارکردگی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں ۔آپ نے ایک لیٹر پانی لینا اس کو اچھی طریقہ سے ابال لینا ہے جب پانی ابل جائے چولہے سے اتار لیں اور پانچ ٹی پیک گرین ٹی ڈال لیں دوعدد لیموں کا رس اس میں شامل کریں ۔ اور ایک مٹھی تازے پودینے کے پتے اس میں شامل کرلیں ۔ اس قہوہ کو شیشے کی ایک بوتل میں ڈال لیں اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ ہر کھانے کے بعد ایک گلاس اس قہوہ کا گرم کر کے استعمال کریں دن میں کم ازکم ایک لیٹر قہوہ اس طریقہ سے تیار کردہ استعمال کریں ۔ آپ اپنے وزن کو دیکھیں سات دنوں میں کتنا کم ہوجائیگا۔