
امیر ہونا ہے ؟ رجب میں بس یہ پڑھ لو
رجب المرجب کی بہاروں کی تو کیا بات ہے مکاشفۃ القلوب میں بزرگان دین فرماتے ہیں رجب میں تین حروف ہیں اس سے مراد ہے
کہ میرے بندے کے جرم کو میری رحمت اور بھلائی کے درمیان کر دو حضرت سیدنا علامہ سفوری ؒ فرماتے ہیں رجب المرجب بیج بونے کا شعبان المعظم آبپاشی کا رمضان المبارک فصل کاٹنے کا مہینہ ہے لہذٰا جو رجب المرجب میں عبادت کا بیج نہیں بوتا اور شعبا ن المعظم میں آنسوؤں سے سیراب نہیں کرتا وہ رمضان المبارک میں فصل رحمت کیوں کر کاٹ سکے گا مزید فرماتے ہیں رجب المرجب جسم کو شعبان المعظم دل کو اور رمضان المبارک روح کو پاک کر دیتا ہے تابعی بزرگ حضرت سیدنا ابو کلابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں رجب کے روزہ داروں کے لئے جنت میں ایک محل ہے پہلا روزہ تین سال کے گناہوں کا کفارہ ہے اسی طرح ہر دن کا روزہ ایک ماہ کا کفارہ ہوجاتا ہے تو آپ لوگوں نے اگر پہلے تین دن کے روزے نہیں رکھے تو اب آپ کسی بھی دن روزہ رکھ سکتے ہیں تو انشاء اللہ تعالیٰ ایک ماہ کے روزوں کا کفارہ ہوجائے گا
دعائے نبوی جو کہ رجب المرجب کے لئے خاص ہے حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں رجب المرجب کا مہینہ آتا تو حضور نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم یہ دعافرماتے کہ اللہھم بارک لنا فی رجب و شعبان وبلغنا رمضان رجب میں ایک رات ہے کہ اس میں نیک عمل کرنے والے کو سو برس کی نیکیوں کا ثواب ہے اور وہ رجب کی 27 شب جو اس میں بارہ رکعت اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں فاتحہ کے بعد کوئی سی ایک سورت ملا لے تو اللہ تعالی اس کی ہر دعا کو قبول فرمالیتا ہے ماہ رجب میں استغفار کی بھی کثرت کرنی چاہئے جس طرح نیکیوں کا ثواب بھی دگنا عطا کیاجاتا ہے اس طرح جو گناہ بندہ بھول چوک سے کرلیتا ہے اس کا عذاب بھی اسے بے حد و حساب دیا جاتا ہے تو آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گناہ معاف ہوجائیں آپ کی نیکیاں بڑھ جائیں تو رجب المرجب کے اس مبارک اور پیارے مہینہ میں آپ لوگ نیکیوں کی کثرت کریں
کیونکہ رجب جنت میں ایک نہر ہے جسے رجب کہا جاتا ہے جو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے تو جوکوئی رجب کا ایک روزہ رکھے تو للہ عز وجل اسے اس نہر سے سیراب کرے گا تو آپ لوگ بھی اس نہر سے سیراب ہونا چاہتے ہیں تو رجب کے اس حرمت والے مہینہ میں کثرت کے ساتھ نیکیاں کریں کثرت کے ساتھ عبادات کریں اپنی خواہشات پوری کروانا چاہتے ہیں آپ لوگوں کے گھرمیں آپ لوگوں کے رزق میں تنگی ہے مال میں برکت نہیں ہے یا کہ آپ لوگ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی جائز کام آپ کاپورا ہوجائے تو آپ ماہ رجب المرجب کا یہ عمل کر لیں انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے آپ کی ہر چھوٹی بڑی خواہش پوری ہوجائے گی۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین