
نبی کریم ﷺ کی پسند یدہ غذا تلبینہ بنانے کا طریقہ اور فائدے
دنیا کے سب سے صحت مند غذ ا یعنی تلبینہ بنانے جارہے ہیں ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضو راکر م ﷺ کی فیملی میں سے کوئی بھی بیمارہوتا تو آپ ﷺ حکم دیتے کہ اس کے لیے تلبینہ تیا رکیا جائے۔ کیونکہ آپ ﷺ کا تلبنیہ کے بارے میں یہ ارشاد فرمانا تھا: کہ تلبینہ دلوں سے غموں کواتار دیتا ہے۔ اور اس کے علاوہ آپ ﷺ نے تلبینہ کے بارے میں یہ بھی ارشاد فرمارکھا ہے۔ کہ یہ کمزوری کو یوں اٹھا دیتا ہے جیسے منہ دھونے کے بعد منہ سے میل کواتار دیتے ہو۔ سب سے پہلے آپ کو یہ سکھا دیتے ہیں کہ تلبینہ بناتے کیسے ہیں؟ تلبینہ بنانے کے لیے آدھا کلو دودھ لیا ہے اور آدھی پیالی جو کافوری دلیہ لیا ہے۔ یعنی وہ دلیہ جس کو پریس کیاگیا ہوتا ہے۔
یہ دلیہ ذرا جلدی تیار ہوجاتا ہے اگر آپ فوری دلیہ لینا چاہتے ہیں تو عام دلیہ بھی لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پانچ عدد کھجوریں لینی ہیں۔ اور اس کی گھٹلیاں نکال لینی ہے۔ اور گارنش کےلیے تھوڑے سے بادام لے کر ان کو پیس لیا ہے۔ آپ کوئی بھی ڈرائی فروٹ لے سکتے ہیں۔ اگر نہیں لینا چاہتے تو اس کی ضرورت نہیں۔ اب تلبینہ کو بنانے کے لیے دودھ کو آگ پر رکھ دینا ہے ۔ اتنی دیر آپ نے جو کھجوریں لی ہیں ۔ ان کو پیس لینا ہے۔ ایک چمچ کی مدد سے میش کر لیں۔ جیسے کھجوریں آپ نے میش کرلینی ہے۔ اس کے بعد تھوڑ ا سا آپ اس میں نیم گرم دودھ ڈالیں۔ اور اس کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ تاکہ ایک پیسٹ تیا ر ہوجائے۔ ہمارا دودھ ہلکاہلکا پکنے لگ گیا ہے ۔
اب آدھی پیالی جو کی اس میں شامل کرلیں۔ دلیہ ڈالنے کے بعد میڈیم فلیم پر چھ سے لے کر آٹھ منٹ تک ہمار ا جو دلیہ وہ مکمل طور پر گل جائے گا۔ تیار ہوجائے گا۔ لیکن آپ رکھ لیجیے۔ تقریباً چھ منٹ سے لے کر آٹھ منٹ کے درمیان میں۔ اب اس میں کھجوروں کا پیسٹ شامل کرلیں۔ ان کو اچھی طرح سے مکس کر لیناہے اور چمچ کو ہلاتے رہنا ہے۔ اور اس کو اتنا پکائیں کہ یہ گاڑھا ہوجائے۔ اب اس کو ایک پیالے میں نکال لیں۔اس کے اوپر گارنش کیے ہوئے بادام کو ڈال لیں۔ یہ تلبینہ تیار ہے جو اصلی طریقہ ہے۔ جو کہ آپ ﷺ کروایاکرتے تھے تیار۔
چودہ سو سال پہلے نبی کریمﷺ ہمیں کھانے پینے کی چیزوں کے بارےمیں جو کچھ بتایا کہ اس کھانے پینے کی چیز کو اگر آپ استعمال کرتے ہیں آپ کو یہ فائدے ہوتے ہیں اور ان امراض سے بچے رہیں گے۔ جو آج سے چودہ سو سال پہلے حضور اکر م ﷺ کی تمام باتوں کی تسبیح کررہی ہے۔ اگر آپ کو ہڈیوں کی کمزوری ہے یاجسمانی کمزوری کا شکا ر ہوگئے ہیں۔ تو اس کے لیے دودھ کااستعمال کریں۔ کیونکہ دودھ میں کیلشیم بہت زیادہ ہوتاہے۔ اسی طرح آپ ﷺ کا ارشاد ہے کہ”تلبینہ استعمال کرنے سے کمزوری ایسے صاف ہوجاتی ہے جیسے تم لوگ منہ دھوتے ہو اور میل صاف ہوجاتی ہے تمہارے منہ سے”۔
تلبینہ کے بارے میں آپ ﷺنے اور بھی بے شمار باتیں کررکھیں ہیں۔ تلبینہ بہت بہترین چیز ہے۔ اس کو استعمال کرنےسے جسمانی کمزوری کا خاتمہ ہوتا ہے۔ جسم میں طاقت آتی ہے۔ اگر آپ کو سستی رہتی ہے۔ وہ جلدتھک جاتےہیں۔ یا دن بھر آپ کے جسم میں زیادہ انرجی نہیں رہتی۔ تو تلبینہ آج ہی سے استعمال کرنا شروع کردیں۔ پھر دیکھیں آپ کی کمزوری کیسے طاقت میں بد ل جائے گی۔ جسم مضبو ط ہوگا۔