
ہرکام میں آسانی اور حاجت کیلئے رزق میں برکت اور خیر وآفیت کیلئے وظیفہ
ایک مرتبہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے فرمایا کیا میں تم کو ایسی چیز بتاؤں، جو سب اعمال میں بہترین چیز ہے۔ تمہارے مالک کے نزدیک سب سے زیادہ پاکیز اور تمہارے درجات کو بہت بلند کرنے والی اور اللہ کی راہ میں سونا چاندی خرچ کرنے سے بھی بہتر اور اللہ کی راہ میں قتال سے بھی بڑھی ہوئی۔ صحابہ کرام نے عرص کیا یارسول اللہ ضرور بتائیے۔ آپﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ کا ذکر۔ جس طرح لوہے کو زنگ لگ جاتا ہے یا بدن پر میل جم جاتا ہے۔
اسی طرح دل بھی گ۔ناہوں کی آلودگیوں میں مبتلا ہوکر زنگ آلود ہو جاتا ہے، اسی لئے حضور ﷺ نے فرمایا ہر چیز کے لئے کوئی صاف کرنے والی اور میل کچیل دور کرنے والی چیز ہوتی ہے، دلوں کو صاف کرنے والی چیز اللہ کا ذکر ہے اور کوئی چیز اللہ کے عذاب سے بچانے والی اللہ کے ذکر سے بڑھ کر نہیں ہے۔ نیز آپﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ کثرت سے ذکر کرنے والا نفاق سے بری ہوتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ نفاق اس کے دل میں راہ نہیں پاتا۔ ایک حدیث میں یہ بھی آیا کہ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں کہ نرم نرم بستروں پر اللہ کا ذکر کرتے ہیں تو اس کی وجہ سے بھی اللہ تعالی انھیں جنت کے اعلی درجات میں پہنچا دیتا ہے۔ اس حدیث کی روشنی میں اپنے بستروں میں بھی اللہ کے ذکر سے غافل نہیں ہونا چاہئے۔ یہ اللہ تعالی کا کتنا بڑا احسان ہے کہ وہ اپنے ذاکر کو نرم نرم بستروں سے بھی جنت کے اعلی درجات میں پہنچا دیتا ہے۔
اس لئے ذکر سے کبھی غافل نہیں ہونا چاہئے۔ یہی نہیں کہذاکر نرم نرم بستر سے جنت کے اعلی درجات میں پہنچتا ہے، بلکہ ہر وقت ذکر کرنے والے کی عالم ملکوت میں بھی اتنی عزت ہوتی ہے کہ فرشتے بستر پر اور راستوں میں اس سے مصافحہ کرتے ہیں۔حضرت عبد اللہ بن زبیرؓ بیان کرتے ہیں کہ ماہِ رجب میں جو شخص کسی مومن کی سختی دُور کریگا اللہ تعالیٰ اس کو جنت الفردوس میں تاحد نگاہ ایک بہت بڑا محل عطا فرمائیں گے۔ خوب سن لو ماہِ رجب کی عزت کیا کرو اللہ تعالیٰ تمہیں ہزار عزتیں نصیب فرمائیں گے۔حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ رجب کا مہینہ جب شروع ہوتا
تو نبی اکرم ﷺ یہ دُعا فرماتے ترجمہ اے اللہ رجب اور شعبان کے مہینوں میں ہمیں برکت عطا فرما اور رمضان تک ہم کو پہنچا۔آج ہم آپ کیلئے ایک ایسا وظیفہ لیکر حاضر ہوئے ہیں اس عمل کا مقصد ہرکام میں آسانی اور برکت ہے اس عمل کا مقصد ہر حاجت کا پورا ہونا ہے ہر خواہش کا پورا ہونا ہے ۔آپ کو ہر جگہ وظیفے ملیں گے جو حاجات کیلئے ہر کام میں آسانی اور برکت کیلئے ہوں گے ۔ یہ جو وظیفہ ہے سب وظیفوں کا سردار ہے اس کو لازمی عمل کرنا ہے آپ کیلئے آسانیاں ہی آسانیاں اور برکات ہی برکات ہونگے ۔ آپ نے ایک ہی بار سورۃ مزمل کو 41بار پڑھنا ہے ۔اس عمل کو تین دن تک کرنا ہے اول وآخر آپ نے گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف بھی پڑھ لینا ہے ۔