میں انٹرنیٹ پر ماہانہ دس لاکھ سے زیادہ کماتی ہوں اور یہ کوئی بھی کر سکتا ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی سے جہاں دوسروں شعبوں میں بہتری آئی ہے۔ وہی پر نوجوانوں کے لئے آمدن کا ایک بہت بڑا ذریعہ بھی بن چکا ہے، بہت سے ایسے جوان ہے جو گھر بیٹھے ماہانہ ہزاروں روپے کما رہے ہیں۔ اس کی بہترین مثال رتھ نامی لڑکی ہے، جو کہ ماہانہ کئی لاکھ روپے کماتی ہے اور اس کا کہنا تھا۔

کہ یہ کام انتہائی آسان ہے اور کوئی بھی کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر درہیم کی روتھ ہنڈز نے نوکری چھوڑ کر خریدوفروخت کی ویب سائٹ ای بے پر اشیاءفروخت کرنی شروع کی اور ساتھ ہی انٹرنیٹ پر رسک فری بیٹنگ شروع کر دی۔ اس کام کے ذریعے روتھ اب ماہانہ 4ہزار پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 6لاکھ روپے) سے 7ہزار پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 11 لاکھ روپے) ماہانہ کما رہی ہے۔ اب وہ انٹرنیٹ پر دوسروں کو بھی انٹرنیٹ پر کمائی کے یہ طریقے سکھاتی ہے۔ روتھ کا کہنا ہے کہ نوکری کے دوران ہی میں نے ایک بار ای بے پر کچھ پرانے ملبوسات فروخت کیے جس سے مجھے اندازہ ہوا کہ اس طریقے سے کتنی رقم کمائی جا سکتی ہے، چنانچہ میں نے نوکری کو خیرباد کہا اور کل وقتی طور پر یہی کام کرنے لگی۔ میں پرانے ملبوسات خرید کر لاتی اور انہیں ای بے پر فروخت کردیتی۔ آہستہ آہستہ میں اپنے کام میں وسعت لے کر آئی۔ اور ای بے پر اشیاءفروخت کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف کاروباروں کے لیے بلاگز، ای میل نیوز لیٹرز اور دیگر ایسا مواد لکھنا شروع کر دیا۔ آج میں اس نوکری سے ملنے والی تنخواہ سے کئی گنا زیادہ کما رہی ہوں۔ اور ذہنی طور پر بھی اتنی پرسکون ہوں کہ میں دوبارہ کبھی روایتی نوکری نہیں کروں گی۔ رتھ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جوان اس طرئقے سے کام کر سکتا ہے اگر کسی کو کوئی کام نہیں مل رہا تو اسے چاہئے کہ اپنا وقت ضائع نہ کریں بلکہ انٹرنیٹ کے ذریعے اس کام کو سیکھے اور اسی کو اپنے وسیلہ روزگار بنائے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.