قبض پیداکرنے والی عام گھریلو غذائیں

اگر آپ کو قبض ہے تو سمجھ لیں آپ بہت ہی خطرناک بیماریوں میں پھنس چکے ہیں آپ کو کبھی بھی کسی بھی وقت کوئی بھی جان لیوا بیماری لاحق ہوسکتی ہے یہی وجہ ہے کہ قبض کے مریض اس موذی مرض سے جان چھڑانے کے لئے ہر طرح کی ادویات استعمال کرتے ہیں میڈیسن پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی قبض یا تو ٹھیک نہیں ہوتی اگر ہوبھی جائے تو کچھ عرصے بعد دوبارہ شروع ہوجاتی ہے اس کی وجہ ہے ہمارا خراب کھانا پینا ہماری غذا اور قبض سے متعلق لاعلمی۔آخر قبض ہوتی کیا ہے اگر سخت پاخانہ گانٹھوں کی شکل میں خارج ہو اور ہفتے میں تین بر سے بھی کم آئے یا پاخانہ باہر نکالتے وقت زور لگانا پڑے تکلیف اور دشواری پیش آئے پیٹ میں گیس سوجن بھوک نہ لگنا جی متلانا اور بڑی آنت صحیح طرح سے صاف نہ ہو یعنی پاخانہ کرنے کے بعد بھی پیشاب کی حاجت محسوس ہو تو آپ جان لیں کہ آپ کو قبض ہو چکی ہے اب قبض کا علاج بھی بہت ہی آسان ہے۔

آپ جتنا مرضی علاج کروالیں جب تک ان غذاؤں اورعادات کو اپنی زندگی سے نہیں نکالیں گے قبض ٹھیک نہیں ہوگی قبض کی پہلی وجہ ہے زیادہ مقدار میں پانی نہ پینا پانی ہمارے جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کے ساتھ انر جی بھی دیتا ہے لیکن جب پانی زیادہ مقدار میں نہ پیاجائے تو یہ قبض سمیت بہت سی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے بیف یعنی بڑے گوشت کا زیادہ استعمال نہ کریں کیونکہ بڑا گوشت قبض پیدا کرنے کی بڑی وجہ بنتا ہے چاول چاہے بریانی کی صورت میں کھایاجائے یا پھر پلاؤ پکا کر استعمال کریں یہ بھی قبض اور گیس پیداکرتا ہے اگر آپ قبض کی ادویات کھارہے ہیں تو اس دوران چاول کا استعمال ہر گز مت کریں ۔پروٹین اور غذائی فوائد سے مالا مال انڈہ کس کو پسند نہیں لیکن یادرکھیں انڈے میں موجود زردی بھی قبض کا باعث بنتی ہے اس لئے قبض کے مریض انڈے کی زردی سے گریز کریں ۔آپ حیران ہوں گے لیکن دودھ اور دودھ سے بنی ڈیری پروڈکٹس بھی قبض کی وجہ بنتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ آپ دودھ استعمال نہ کریں اگر آپ قبض کے مریض ہیں

تو دودھ کو کم مقدار میں ابال کر استعما ل کریں اور صبح خالی پیٹ دہی کا استعمال کریں کیونکہ دہی میں موجود بیکٹیریا آنتوں کو نرم کر کے سٹول کو آگے د کھیلتے ہیں فاسٹ فوڈز جیسے برگر پیزا سینڈوچ اور شوارما وغیرہ نہ صرف قبض پیداکرتے ہیں بلکہ معدے میں گیس اور بدہضمی کی بھی بڑی وجہ بنتے ہیں اس لئے قبض کے مریض ان چیزوں کے استعمال سے گریز کریں آئل میں تلی ہوئی کوئی بھی چیز ہو وہ قبض پیداکرتی ہے آئل زیادہ ہونے کی وجہ سے ہمارا معدہ ان غذاؤں کو ہضم نہیں کرپاتا اور جب یہ غذا بڑی آنت میں پہنچتی ہے تو آنتوں سے زیادہ مقدار میں پانی کھینچ لیتی ہے جس سے آنتوں میں خشکی ہوجاتی ہے اور اور پیشاب خشک ہوجاتا ہے جس کے اخراج میں تکلیف اٹھانا پڑتی ہے اکثر ہم تلی ہوئی مصالحے دار یا باسی کھانا کھا لیتے ہیں جو قبض گیس اور بدہضمی کی وجہ بنتا ہے اس کے علاوہ سفید آٹے یعنی میدے سے بنی چیزوں سے بھی قبض ہوسکتی ہے

بعض دفعہ چائے زیادہ پینے سے بھی قبض ہوجاتی ہے کیونکہ چائے آنتوں میں خشکی پیدا کرتی ہے جس سے پاخانہ نکالنے میں دقت ہوسکتی ہے۔سب سے پہلے ایک چھوٹا چمچ زیتون کا تیل ایک چمچ کیسٹر آئل اور اتنا ہی بادام کا تیل لے کر آدھے گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ رات کو سوتے وقت پی لیں قبض کو ختم کرنے کا یہ بہترین علاج ہے اس کے ساتھ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں فائبر والی غذائیں زیادہ کھائیں اور ٹھوس غذاؤں سے پرہیز کریں فائبر کے لئے ایک چمچ تخم ملنگا اور ایک چمچ اسپغول کا چھلکا آدھے گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو کررکھ دیں اور صبح خالی پیٹ پی لیں یقین کیجئے آپ کو ساری زندگی قبض نہیں ہوگی۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Comments are closed.