
گناہوں سے بچنے کے لیے وظیفہ
بے شمار گنا ہ ایسے ہیں جنہیں انسان ناسمجھی یا دنیا وی مفاد کی خاطر کر لیتا ہے اور جوں جوں انسان گناہوں کی گرفت میں گرتا چلا جاتا ہے اس میں بے شمار برائیاں اور بُری عادات پیدا ہو جاتی ہیں۔ اس میں ایمان کی استقامت نہیں رہتی وہ اسلامی عبادات اور نیک اعمال سے دور ہو جاتا ہے۔ اسے حق اور سچ کی تمیز کم ہو جاتی ہے لہٰذا گناہوں سے بچنے اور برے کام چھوڑنے کے لیے مندرجہ ذیل قرآنی آیت کا ورد بہت مفید ہے۔ اس آیت کے ورد سے انشاءاللہ عزوجل بری عادات ترک ہوجائیں گی اور خاص کر شراب، جوا، فحاشی اور سگریٹ نوشی اور فلم بینی جیسی برائیاں اس آیت کے پڑھنے سے خود بخود ترک ہوجائیں گی۔
اس دعا کےپڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ گھر میں یا مسجد میں بعد نماز فجر اس دعا کو اکتالیس دن تک روزانہ 101مرتبہ پڑھیں اول وآخر درود ابراہیمی گیا رہ پار پڑھیں اگر کسی آدمی کا نشہ یعنی شراب جوا اور بدکاری چھوڑانا مقصود ہو تو آپ خو د اس عمل کو کرلیں۔ انشاءاللہ عزوجل وظیفہ مکمل ہونے تک تمام بری عادتوں سے چھٹکارا ہو جائے گا۔ جو شخص روزانہ بعد نماز تہجد گیارہ مرتبہ اس دعا کو اکتالیں دن تک پڑھے گا اسے ان شاءاللہ عزوجل نیک اعمال کرنے کی توفیق حاصل ہوگی۔
“بِسْمِ اللہُ الرَّحَمٰنِ الرِّحِیْمِ “”سُنَّۃَ اللہِ الَّتِیْ قَدْ خَلَث مِنْ قَبْلُ وَلَنْ تَجِدَ لِسْنَّۃِ اللہِ تَبْدِیْلًاڳوَھُوَ الَّذِ یْ کَفَّ اَ یْدِ یَھُمْ عَنْکُمْ وَاَیْدِ یَکُمْ عَنْھُمْ بِبَطْنِ مَکَّۃَ مِنْ بَعْدِ اَنْ اَ ظْفَرَکُمْ عَلَیْھِمْ وَکَانَ اللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرًاڳ”ترجمہ: ” اللہ عزوجل کا دستور پہلے سے چلا آتا ہے اور ہرگز تم اللہ عزوجل کے دستور کو بدلتا نہ پاؤ گے اور وہی ہے جس نے ان کے ہاتھ تم سے روک دیئے ا ور تمہارے ہاتھ ان سے روک دیئے۔ وادی مکہ میں بعد اس کےتمہیں ان پر قابو دے دیا تھا اور اللہ عزوجل تمہارے کا دیکھتاہے”۔(پارہ: 26، سورت الفتح آیت : 24-23)