
جیب بھر دینے والا 5 منٹ کا وظیفہ
آج ہم آپ کیلئے روزگار کی پریشانی ،مالی مشکلات ، گھریلو ناچاکیاں ،لاعلاج بیماریاں ،اپنا گھر ،اپنی سوار الغرض کوئی بھی حل نہ ہونے والے مسئلے کیلئے بہت ہی طاقتور آزمودہ وظیفہ لیکر حاضر ہوئے ہیں ۔ اس وظیفہ کا طریقہ کار یہ ہے جو انسان بھی یہ چاہتا ہے کہ کامیابی میرا مقدر بن جائے میرے رب کے فضل وکرم سے میری پریشانیاں ختم ہوجائیں کسی بھی قسم کے ہوں اسے چاہیے کہ سب سے پہلے تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھے ۔پڑھنے کے بعد 800مرتبہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پھر آخر میں تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لینا ہے ۔ اس کی برکات بہت زیادہ ہیں۔یہ ایک بندہ بھی کرسکتا ہے گھر کے تمام افراد مل کر بھی کرسکتے ہیں۔جیسے ہی اس عمل کو گھر میں کریں گے اللہ تعالیٰ کی رحمت ایسے توجہ ہوگی ہر حال میں اللہ تعالیٰ آپکو کامیابی عطاء فرمائے گا۔
یہ وظیفہ آپ نے اپنی زندگی کا معمول بنا لینا ہے ۔ اب یہ وظیفہ آپ نے مستقل مزاجی کیساتھ اپنے گھر کے اندر اس وظیفہ کو 41دنوں تک کرنا ہے کسی بھی وجہ سے ناغہ ہوجاتا ہے ۔اس کا نقصان کوئی بھی نہیں ہوتا بس اتنا ہے کہ آپ نے اس وظیفہ کو دوبارہ پہلے دن سے کرنا ہے ۔جتنے دن کیا وہ گنتی میں نہیں آئیگا۔ اب ہم نے اس عمل کو شروع کیا اکتالیس دن مکمل نہیں ہوئے لیکن ہماری تمام مسائل پہلے ہی حل ہوگئے ۔ تب بھی آپ اس عمل کو اکتالیس دن کرلیجئے ۔ بہتر ہے کہ اس عمل کو معمول ہی بنا لیجئے ۔ ا س وظیفہ کا کوئی خاص ٹائم نہیں ہے کسی بھی نماز کے بعد یہ عمل کرسکتے ہیں۔ نماز تہجد میں کرنا چاہیں تب بھی کرسکتا ہے ۔ عورتیں جن کیلئے اکتالیس دن کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ کیونکہ ان کے خاص ایام دن بیچ میں آجاتے ہیں ان خاص دنوں میں آپ اس عمل کو وظیفہ اور دعا کی نیت سے جاری رکھ سکتے ہیں۔ قرآن پاک کی نیت سے آپ نے بلکل نہیں پڑھنا ۔ وظیفہ کی نیت کرلیجئے گا دعا کی نیت کرلیجئے گا۔
تب آپ اس عمل کو ان خاص دنوں میں بھی جار ی رکھ سکتے ہیں۔اس کو ضرور کریں ظاہری اور باطنی آپکو فوائد حاصل ہوں گے سب مشکلیں آسان ہوں گی تمام حاجتیں پوری ہوں گی تمام خلقت آپ پر مہربانی کرے گی محبت کیلئے کررہے ہیں تو میاں بیوی میں بے پناہ الفت اور محبت پیدا ہوگی ۔ اگر اللہ کا قرب حاصل کرنے کیلئے پڑھ رہے ہیں تو قرب حاصل ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے نفس کو اپنا مطیع اور فرمانبردار بنا دیں گے کسی کے دل کو پھیرنے کیلئے کررہے ہیں تو آپ کہیں یا اللہ دل تو آپکے دو انگلیوں کے درمیان میں ہے آپ چاہیں تو ادھر پھیر دیتے ہیں یا اللہ پاک آپ کی قدرت میں آپ فلاں کو میرے حق میں کردیں اس کو کریں گے تو اللہ کے حکم سے وہ آپکے حق میں ہوجائیگا۔اللہ تعالیٰ آپکو ظاہری طاقت کے علاوہ اس عبادت کی باطنی طاقت بھی عطاء فرمائیں گے اگر مسلسل اس عمل کو کرتے رہیں گے تو انشاء اللہ آپ کا دشمن زیر اور پست ہوجائیگا اس کے علاوہ کسی مقصدر کیلئے کررہے ہیں تو انشاء اللہ جو بھی اللہ سے مانگیں وہ اللہ تعالیٰ عطاء فرمادیں گے اللہ تعالیٰ اپنے مانگنے والے کو خالی ہاتھ نہیں لوٹاتے ہیں ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین