نہانا ضروری کیوں ہوتا ہے کس وقت نہائیں اور کب نہ نہائیں۔

نہانے کا کیا فائدہ ہوتا ہے ؟ نہانا کیوں ضروری ہوتا ہے ؟ اور کس وقت نہانا چاہئے نہانے سے ہماری صحت پر کیا کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں سب سے پہلے یہ جان لیجئے کہ نہانے کی کیا وجوہات ہوتی ہیں نہانے کی کل تین وجوہات سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں ان میں سب سے پہلی اور ضروری وجہ ہوتی ہے جسم کو صاف کرنا دوسری بڑی وجہ ہوتی ہے پاک ہونا غسل کرنا تا کہ عبادت کی جاسکے تیسری وجہ ہوتی ہے کسی خاص طریقے سے نہانا یا کسی خاص چیز سے نہانا اور اس لئے نہانا کہ یا تو کسی بیماری سے بچا جاسکے یا کسی بیماری کا علاج کیا جاسکے کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے کہ الگ الگ طریقوں سے نہا کر آپ مختلف بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں اور بہت سی بیماریوں کا علاج بھی کرسکتے ہیں اگر یقین نہ ہوتو یہ تحریر پڑھ کر آپ کو یقین آجائے گا ۔نہانے کی وجوہات :پہلے آپ اس بات کو اچھی طرح سے سمجھئے کہ ہمارے جسم کا جو سب سے بڑا حصہ ہوتا ہے وہ ہے

ہماری سکن یعنی کہ ہماری جلد جو ہمارے پورے جسم پر ہوتی ہے جس طرح ہماری ہر باڈی آرگن کا اپنا اپنا کام ہوتا ہے بالکل اسی طرح ہماری جلد کا سب سے بڑا کام بھی یہ ہوتا ہے کہ جو بیکٹیریاز ہمارے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں ان بیکٹیریاز کو ہماری جلد جسم میں داخل ہونے سے روکتی ہے یعنی کہ ایک ڈیفنڈر کا کام کرتی ہے اگر آپ کی جلد صحت مند ہے تو نقصان دہ بیکٹیریاز آپ کی باڈی میں جاہی نہیں سکتے اور اسی وجہ سے آپ بہت سی بیماریوں سے بچے بھی رہتے ہیں ہماری جلد کا دوسرا سب سے بڑا فنگشن یہ ہوتا ہے کہ ہماری جلد ہمارے باڈی ٹمپریچر کو مینٹین رکھتی ہے یعنی جتنا ہماری باڈی کا ٹمپریچر ہونا چاہئے اتنا ہی رکھتی ہےاس بات کو اس طرح سے سمجھ لیجئے کہ اگر آپ کی باڈی کا ٹمپریچر بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے تو ہماری جلد پسینہ لا کر باڈی کو ٹھنڈ کر دیتی ہے اور اگر ہمارے جسم کا ٹمپریچر کم ہوجائے تو ہماری جلد کپکپاہٹ ہلا کر درجہ حرارت نارمل کردیتی ہے

ہماری جلد کا تیسراسب سے بڑا فنگشن یہ ہوتا ہے کہ ہماری جلد نہ صرف نیوٹریشن کو جذب کرتی ہے اور بناتی بھی ہے اس بات کو اس طرح سے سمجھ لیجئے کہ جب آپ کو جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہوتا ہے تو ہمیں کھانے کی بجائے لگانے والی ادویات دی جاتی ہیں جہاں تک نیوٹریشن کو پروڈیوس کرنے کی بات ہے تو یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ ہماری جلد سورج کی روشنی میں کولیسٹرول کے ساتھ ری ایکشن کر کے وٹامن ڈی پروڈیوس کرتی ہے اگر آپ کی باڈی میں وٹامن ڈی نہ ہوتو آپ جتنا بھی کیلشیم کھالیں آپ کی باڈی میں کبھی کیلشیم جذب نہیں ہوگا آپ کی ہڈیاں کبھی مضبوط نہیں ہوسکتی ہماری جلد کا چوتھا سب سے اہم فنگشن یہ ہوتا ہے کہ ہماری جلد ہماری باڈی کو نقصان دینے والے جنہیں ہم ٹاکسنز بھی کہتے ہیں ہماری باڈی سے خارج کرنے میں مدد کرتی ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.