
اگر آپ باقاعدگی سے اپنا چشمہ اور موبائل فون کی سکرین صاف نہیں کرتے تو اس بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں،
موبائل فون آج ہر کوئی استعمال کر رہا ہے لیکن اس کی سکرین شاذ ہی کوئی صاف کرتا ہو گا۔ اسی طرح دھوپ کے چشمے سے بھی محض گرد صاف کی جاتی ہے۔ اب آسٹریلیا میں مقیم ایک کورین بیوٹی ایکسپرٹ نے ان دونوں چیزوں کو صاف نہ کرنے کا ایسا نقصان بتا دیا ہے جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ میل آن لائن کے مطابق روبی وینگ نامی اس ماہر نے بتایا ہے
کہ ”موبائل فون کی سکرین ایسی چیز ہے جس پر چنانچہ جب اس سکرین کو چھونے والی انگلیاں ہم اپنے چہرے پر لگاتے ہیں یا کال سننے کے لیے براہ راست فون کو کان سے لگاتے ہیں تو یہ بیکٹیریا ہمارے چہرے پر منتقل ہو جاتے ہیں۔ اس سے چہرے کی جلد کے خراب ہونے کا امکان بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، کیل مہاسے اور چھائیاں آ جاتی ہیں، پھنسیاں نکلنے لگتی ہیں اور انفیکشن ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔ اس خطرے سے بچنے کے لیے لازمی ہے کہ ہم روزانہ موبائل فون کی سکرین کو پیپر ٹاول اور کسی جراثیم کش محلول سے صاف کریں۔بیکٹیریا بہت بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔