الائچی کھانے کے بعد گرم پانی پینے سے کیا کمال ہوتا ہے؟

سبز الائچی جسے چھوٹی الائچی بھی کہا جاتا ہے ہمارے گھروں میں مختلف صورتوں میں استعمال کی جاتی ہے اکثر اوقات سوئیٹ ڈشوں میں استعمال زیادہ ہے دیکھا جائے یہ الائچی مہنگی ہے اس کے باوجو اس کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کا استعمال کیے جانے کے باوجو دکہ ہماری عوام کی اکثریت اس کے بے بہا فوائد سے نا آشنا ہے ۔ دوستو چھوٹی الائچی انڈیا اور سی لنکا میں کاشت کی جاتی ہے الائچی کے پودے میں پہلے پھول آتے ہیں پھر اس پر پھل لگتا جو گچھوں کی شکل میں لگتا ہے ۔ پرانے زمانے میں لوگ منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے ۔ طب میں الائچی کو اہم مقام حاصل ہے اور اس کا استعمال ادویات میں کیا جاتا ہے ۔ چھوٹی سبز الائچی ہمارے کھانوں میں چاہے میٹھوں اورنمکین دونوں میں استعمال کی جاتی ہے ۔ یہ طبی لحاظ سے بہت مفید ہے ۔ ماہرین کے مطابق سبز الائچی نظام انہضام میں مفید ثابت ہوتی ہے ۔ سبز الائچی قدرتی طور پر ایک منٹ کا درجہ رکھنے کے ساتھ ساتھ آنتوں کی سوزش میں انتہائی مفید ہے ۔

جبکہ سینے کی جلن اور متلی کی صورت میں یہ اکسیر کا درجہ رکھتی ہے الائچی قدرتی طور پر تیزابیت سے لڑنے کا درجہ رکھتی ہے ۔نظام انہضام میں خرابی کی صورت میں دوتین سبز الائچی کے دانے ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا چھوٹا چمچ سونف اور تھوڑا سا دھنیا اچھی طرح پیس کر گرم پانی کیساتھ استعمال کیا جائے بدہضمی کی صورت میں الائچی کے سبز دانے چائے میں استعمال کرنے سے بدہضمی دور ہوجاتی ہے ۔ اب آپ کو بتاتے سبز الائچی کھاکر گرم پانی سے کیا فائدہ ہوتا ہے ۔اس کا سب سے پہلا فائد ہ تو یہ ہے کہ آپ کے سرکے بال گرنا بند ہوجائیں گے ۔اگر اسے رات کے وقت استعمال کیا جائے تو قبض کا فائدہ ہوگا خون اچھے طریقے سے گردش کرے گا سر درد سے نجات ملے گی اور جو لوگ خود کو جنسی طور پر کمزور سمجھتے ہیں ان کیلئے بہت فائدہ مند ہے اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے تو اس طریقے سے ضرور استعمال کریں بہت فائدہ ہوگا۔ یہ نسخہ شادی شدہ افراد کے لیے بہت مفید ہے ۔

اگر آپ گھر سے دور دوسرے ملک میں رہتے ہیں آپ کو ہوٹلوں میں کھانا کھانا پڑتا ہے تو کھانا کھانے کے بعد الائچی کے بعد گرم پانی پی لیں ایسا کرنے سے نہ صرف معدہ ٹھیک کام کرے گا اس سے سانسوں کی بدبو بھی دور ہوجائے گی اور سانسیں خوشگوار ہوجائیں گی ۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ کھانے کے بعد چند دانے سبز الائچی کے چبا لیے جائیں یا صبح چائے میں الائچی ڈال کر استعمال کرلیا جائے اسی طرح کہتے تیزابیت سے چھٹکارے کے لیے بھی سبز الائچی انتہائی مفید ہے ۔ سینے کی جلن اور نظام تنفس کے مسائل سے نپٹنے کیلئے سبز الائچی کا استعمال عرصہ دراز سے جاری ہے ۔ سردی کھانسی اور بلغم کی شکایت کی صورت میں ایک برتن میں پانی گرم کرکے اس میں سبز الائچی ڈال کر اس کی بھاپ لیں اور مناسب ہوتوبرتن میں تھوڑا سا الائچی کا تیل ڈال لیں یہ طریقہ آپ کو فوری طور پر درد میں آرام دے گا۔ سبز الائچی بلڈ پریشر اور دل کی امراض کیلئے مفید ہے۔

سبز الائچی میں موجود پوٹاشیم کیلشیم اور میگنیشم دورا ن خون کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دل کے امراض میں کمی کا باعث بنتے ہیں ۔ روزمرہ کے کھانوں میں الائچی شامل کرنا دل کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے جبکہ چائے اور الائچی کا استعمال بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں معاون ہے اس کیلئے سبز الائچی خون کی کمی کو پورا کرتی اور خون میں موجود خطرناک بیکٹریا کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہے ۔ وزن کم کرنے کیلئے ماہرین سبز الائچی کو بہترین تصور کرتے ہیں دو عدد سبز الائچی ادرک چھوٹا ٹکڑا دار چینی ایک ٹکڑا ایک لونگ پھودینا کی پتیاں چند عدد ڈیڑھ کپ پانی میں اتنا پکائیں کہ ایک کپ بچ جائے ۔ تو اس میں ایک لیموں کا رس ایک چمچ شہد یا حسب ذائقہ ملا کر پی لیں اور اس کے ساتھ ورزش کو اپنا معمول بنا لیں تو آپ اپنا وزن کم ہوتا محسوس کریں گے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.