
روزانہ مونگ پھلی کھانے سے جسم میں کیا ہوتا ہے؟
مونگ پھلی سے ملنے والے فائدے کے بارے میں تحریر پیش کی جارہی ہے اور ساتھ ہی انہیں صحیح طریقے سے کھانے کے بارے میں بھی جانیں گے۔دل کو صحت مند بناتی ہے ۔مونگ پھلی کھانے سے دل کی بیماریوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے ، ایک کی گئی سٹڈی سے یہ بات سامنے آئے ہے کہ مونگ پھلی برے کولیسٹرول کو کم کرنے کا بہت اچھا ذریعہ ہے اور برا کولیسٹرول ہماری خون کی نالیوں میں بلاکیج کا باعث بنتا ہے لیکن مونگ پھلی اس بلاکیج کو پیدا نہیں ہونے دیتی اور ایسے میں دل کی بیماریوں سے بچائے رکھتی ہے طب کے لحاظ سے اگر اس کو پانی میں بھگو کر کھایا جائے۔
تو زیادہ فائدے ملتے ہیں اس کے لئے ایک مٹھی مونگ پھلی کو رات بھر کے لئے چھ سے چار گھنٹوں کے لئے پانی میں بھگو کر رکھیں اس کے بعد انہیں کھایا جاسکتا ہے وزن کو کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے مونگ پھلی میں کیلوریز زیادہ پائی جاتی ہیں لیکن یہ ویٹ گین کی بجائے وزن کو کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے مونگ پھلی توانائی سے گھنے کھانے کی اشیاء ہے اس لئے انہیں ناشتے کی حیثیت سے رکھنے سے آپ دن کے آخر میں بھی کم کیلوریز کا بھی استعمال کر سکتے ہیں اسی وجہ سے انہیں وزن کو بڑھانے اور کم کرنے کے لئے دونوں صورتوں میں استعمال میں لاسکتے ہیں۔
شوگر کو بھی کنٹرول میں رکھتی ہے۔ اس کو کھانے میں شامل کرنے سے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس کے اندر زیادہ مقدار میں گلائسیمک انڈکس پایا جاتا ہے اور اسے ذیابیطس کے لئے بھی سپر فوڈ میں شامل کیا جاتا ہے اس میں موجود فائبر اور میگنیشیم بڑھے ہوئے گلوکوز لیول کو نارمل رکھنے میں بھی مدد کرتے ہیں اگر اس کو صبح خالی پیٹ کھایا جائے تو اس سے آپ سارا دن بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں ۔کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے ۔اس کو کھانے کی عادت کو اپنانے سے جسم میں کینسر سیلز پیدا ہونے کا خطرہ بالکل کم ہوجاتا ہے اور اس میں موجود فینالک ایسڈ اور اینٹی کینسر پراپرٹیز کینسر کو پیدا کر نے والے زہریلے مادوں کے خلاف جہاد کرتی ہیں اور آپ کو اس سنگین بیماری سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد گار ہے۔
آپ کی جلد کو بھی صحت مند رکھتی ہے ایک تحقیق کے مطابق اس کا استعمال آپ کی جلد کو دھوپ کے نقصان سے بچانے وائٹامن ای زنک میگنیشیم کی موجودگی بیکٹیریا کے خلاف لڑنے اور آپ کی جلد کو گلو مہیا کرتے ہیں اسی لئے ہیلدی سکن کے لئے اپنے معمول میں اسے لازمی شامل کرنا چاہئے بالوں کی صحت کے لئے بھی بہت اچھی مانی جاتی ہے بالوں کی گروتھ کے متعلق اس پر بہت ساری ریسرچز کی گئی ہیں اس میں تمام تر امائےنوایسڈز اور بہت سارا پروٹین موجود ہوتا ہے جو کہ بالوں کی گروتھ کے لئے قدرتی سپلیمنٹ کا کام کرتا ہے اسی لئے بالوں کی کمزور ی سے بچنے کے لئے اپنے معمول میں اسے ضرور شامل کرنا چاہئے ذہنی تناؤ کو ختم کرتی ہے آپ کے جسم میں سروٹونن کا لیول کم ہونے کی وجہ سے ڈپریشن اور ذہنی دباؤ بڑھتا ہے۔
لیکن اس میں وہ تمام تر کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو کہ سیروٹونن لیول کو بڑھانے کا کام کرتے ہیں اور آپ کو ذہنی کشیدگی سے چھٹکارا دلاتے ہیں اس کے لئے اگر ایک چمچ ہی پینٹ بٹر کا روزانہ کھایا جائے تو ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کو ختم کر نے کے لئے کافی ہے ۔یہ پروٹین کا بھی بہت ہی اچھا ذریعہ ہے اس کے اندر موجود امائنو ایسڈ ز بچوں کی ذہنی نشونما کے لئے انتہائی فائدہ مند ہیں اور اس میں پائے جانے والے تمام تر کمپاؤنڈر بچوں کی تمام تر کمزور ی کو ختم کر کے دماغ کو صحت مند رکھنے میں بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں اس لئے بچوں کی خوراک میں اسے شامل کرنا چاہئے ۔شکریہ