چہرے سے دانے ختم کرنے کا گھریلو ٹوٹکا

چہرے سے دانے ختم کرنے کیلئے ایک کھانے کا چمچ شہد اور ایک کھانے کا چمچ دہی کا پیسٹ بنا کے دانوں پر لگائیں اور ساری رات لگا رہنے دیں۔دانوں سے بچاؤ کیلئے ہفتہ میں دو دفعہ کھیرے کا رس دس سے بارہ منٹ کیلئے اپنے چہرے پر لگائیں اور پھر دھو لیں۔چہرے پر نکلنے والے دانے اور داغ نا صرف چہرے کو خراب کرتے ہیں بلکہ یہ کوفت اور ذہنی آزار کا باعث بھی بنتے ہیں۔ جب آپ کو اپنے چہرے پر کوئی دانہ نظر آئے تو اُس پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر ساری رات کےلئے چھوڑ دیں اور صبح منہ دھو لیں۔ ٹوتھ پیسٹ دانوں کو کافی حد تک مندمل کرنے میں مدد دئے گی۔
اس کے علاوہ بیسن میں دودھ ملا کے اس پیسٹ کو چہرے پر فیس واش کے طور پر لگانے سے بھی دانوں سے بچا جا سکتا ہے۔ایک کھانے کا چمچ شہد میں ایک چائے کا چمچ پسی دار چینی ملائیں اور اسے ساری رات چہرے پر لگا رہنے دیں اور صبح منہ دھو لیں۔دانے ختم ہونے کے بعد چہرے پر جو نشان چھوڑ جاتے ہیں وہ شحصیت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں ان کو ختم کرنے کیلئے آلو کے تین باریک سلائس کاٹ لیں اور ان کا چہرے پر گولائی میں مساج کریں۔ روزانہ پندرہ منٹ کریں تاکہ آلو کا رس جلد کے اندر جذب ہو جائے یہ عمل تب تک کریں جب تک نشان ختم نہ ہو جائے۔زیتون کا تیل بھی جلد کیلئے بہترین ہے۔ دانوں کے نشانات مدھم کرنے کیلئے زیتون کے تیل سے مساج کریں۔

برف چہرے کے دانوں کو کم کرنے میں جادوئی عمل کرتی ہے۔ برف کا ٹکڑا دانے کے اوپر کچھ دیر رکھیں یہ دانوں کی سرخی کم کر دئے گا۔سیب کا سرکہ داغ دھبے اور دانے ختم کرنے کا محرب نسخہ ہے۔ آدھا چائے کا چمچ سیب کا سرکہ کو ایک کپ پانی میں مکس کریں اور کاٹن بال اس محلول میں بھگو کر متاثرہ حصوں پر لگائیں اور ساری رات لگائے رکھیں اور صبح دھو لیں۔انڈے کی سفیدی کو اگر فیشل ماسک کے طور پر استعمال کیا جائے تو یہ داغ دھبے اور دانے ختم کرنے میں بے حد معاون ہے۔ کاٹن بال یا اُنگلیوں کی مدد سے انڈے کی سفیدی کو چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد دھو لیں۔ انڈے کی سفیدی میں یہ خاصیت ہے کہ یہ جلد پر چکنائی کو کنٹرول کرتی ہے۔

لہسن ہمارے کھانوں کا لازمی جُز ہے۔ یہ داغ دھبے ختم کرنے میں بھی بہترین ہے۔ ایک لہسن کے ٹکڑے کے باریک سلائس کرکے متاثرہ حصوں پر مساج کریں۔ اس بات کا خیال رہے کہ لہسن کا رس اچھی طرح سے جلد پر لگے۔ پندرہ سے تیس منٹ بعد منہ دھو لیں۔داغ دھبے اور دانوں کا خاتمہ کرنے کےلئے اُن پر ٹماٹر کے سلائس یا ٹماٹر کا پیسٹ دس سے پندرہ منٹ کےلئے لگائیں اور پھر دھو لیں۔ یہ ٹوٹکہ تب تک جاری رکھیں جب تک چہرہ صاف و شفاف نہیں ہو جاتا۔تازہ پودینے کا رس بھی داغ دھبے اور دانوں کےلئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ متاثرہ حصوں پر کچھ دیر لگا کر دھو لیں۔

میک اپ کا انتخابایسا میک اپ استعمال کریں جو آئل فری ہو اور سونے سے پہلے میک اپ ضرور صاف کریں۔چہرہ صاف رکھیںاپنا چہرہ صاف رکھیں۔ دن میں کم از کم دو بار منہ دھوئیں تاکہ گرد، چکنائی اور مردہ خلیے صاف ہو جائیں۔ میڈیکیٹڈ صابن کی بجائے میلڈ صابن استعمال کریں۔تکیے کا کور اور تولیہ بدلناتکیے کا کور اور تولیہ اگر گندا ہو تو یہ بھی داغ دھبوں اور دانوں کا باعث بنتے ہیں اس لئے ان کی صفائی بھی بے حد ضروری ہے۔غسل کرناجیسے ہی اپنے کام کاج سے فارغ ہو کر گھر واپس آئیں غسل ضرور کریں۔ کیونکہ پسینہ جلد کی چکنائی کے ساتھ مل کر مسامات میں گندگی اور بیکٹریا بنانے کا باعث بنتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.