
دارچینی والا پانی پینے کے فائدے
اس تحریر میں گرم پانی میں دار چینی ملا کر پینے سے ہونے والے فوائد شیئر کئے جارہے ہیں دار چینی کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے اور یہ ہر گھر میں آسانی سے مل جاتی ہے اس کا استعمال کھانے کو مزیدار بنانے کے لئے کیا جاتا ہے لیکن اس میں کئی طرح کی طبی خصوصیات موجود ہوتی ہیں دار چینی جہاں کھانے کا ذائقہ بڑھانے کے کام آتی ہے
وہیں یہ ہماری صحت کے لئے بھی کافی فائدہ مند ہوتی ہے صحت اور خوبصورتی دونوں ہی چیزوں کے لئے دارچینی کا استعمال کیاجاتا ہے دار چینی میں موجود کمپاؤنڈ کئی طرح کی طبی خصوصیات سے بھر پور ہوتے ہیں جو صحت اور خوبصورتی دونوں کے لئے فائدہ مند ہوتے ہیں ۔اگر آپ روزانہ ایک کب نیم گرم پانی میں چٹکی بھر دار چینی کو ملا کر پئیں گے تو آپ کو کبھی بھی جلد سے متعلق مسائل نہیں ہوں گے دار چینی نہ صرف چہرے کی رنگت کو نکھارتی ہے
بلکہ اس کے استعمال سے اینٹی ایجنگ مسائل بھی دوررہتے ہیں اس کے استعمال سے چہرے سے کیل مہاسے اور داغ دھبے بھی دور ہوجاتے ہیں اس کے استعمال سے خون بھی صاف ہوتا ہے اگر آپ اس کا استعمال روزانہ رات کو سونے سے پہلے کرتے ہیں تو یہ آپ کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے جو لوگ اپنے بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں اور اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بھی دار چینی والا پانی ضرور پینا چاہئے اگر وہ ایسا باقاعدگی سے کریں گے تو کچھ ہی دنوں میں وہ دیکھیں گے کہ ان کا وزن کم ہونا شروع ہوجائے گا
اگر آپ کے منہ سے بد بو آتی ہو تو آپ کو دار چینی والا پانی ضرور پینا چاہئے کیونکہ اس کے استعمال سے آپ کے یہ مسائل بہت جلد دور ہوجائیں گے دار چینی والا پانی پینے سے کولیسٹرول لیول بڑھتا ہے اور یہ دل کی بیماریوں سے بچانے میں بھی کافی فائدہ مند ہوتا ہے اگر آپ باقاعدگی سے دار چینی والے پانی کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے کینسر کا خطرہ بھی کافی حد تک کم ہوجاتا ہے
اگر آپ قوت مدافعت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو روزانہ دار چینی والا پانی ضرور پینا چاہئے یہ قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ بہت ساری بیماریوں سے بچے رہتے ہیں دار چینی والا پانی نزلہ زکام اور کھانسی میں مفید ہوتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو نزلہ زکام کھانسی جیسے مسائل کو بہت جلد ٹھیک کردیتا ہے
اگر آپ روزانہ نیم گرم پانی میں دار چینی اور زیرہ پاؤڈر ملا کر پئیں گے تو اس سے پیٹ کی سبھی طرح کی پرابلمز دور ہوجائیں گی اگر آپ کو جوڑوں میں درد رہتا ہے تو دار چینی والا پانی آپ کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ دار چینی میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں گھنٹیا جیسی بیماری میں بھی یہ کافی اچھا ہوتا ہے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین