
خون صاف کرنے کا آسان نسخہ
یہ نسخہ ایسے افراد کے لئے ہے جنہیں خون کی خرابی کے باعث خارش پھوڑے پھنسیاں داغ چنبل کیل مہاسے اور چھائیوں جیسی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے خون کی خرابی کو دور کرنے کے لئے بہت آسان اور مجرب نسخہ ہے ضرور آزمائیے انشاء اللہ مفید اور مؤثر ثابت ہوگا۔خون میں مختلف قسم کے مادے شامل ہوکر جلدی امراض کا سبب بنتے ہیں مثلا بلغمی مادے کی زیادتی سے سفید پیپ دار دانے جنم لیتے ہیں چہرے پر سفید کیل نکلتے ہیں
سوداوی مادے کی کثرت ہوتو سیاہ کیل،سخت دانے اور گلٹیاں جلد کا پھٹنا اور خشک قسم کی خارش کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ صفراوی مادوں کی صورت میں جو پھوڑے پھنسیاں نکلتی ہیں ان میں زرد رنگ کی پیپ پائی جاتی ہے لہٰذا ان میں سے جس مادہ کی کثرت ان امراض کا سبب ہو اسے دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے البتہ اس تحریر میں ایسا نسخہ پیش کیاجارہا ہے جس کے چند روزہ استعمال سے انشاء اللہ خون کی صفائی ہو کر ان جلدی امراض سے نجات پانے میں اکثر مریضوں کو کامیابی حاصل ہو جائے گی۔
اس کے لئے آپ نے صرف تین چیزیں لینی ہیں۔گل منڈی5گرا،عناب ایرانی5عدد،سونف ایک چائے کا چمچ ۔یہ تینوں چیزیں آپ کو کسی بھی پنسار اسٹور سے با آسانی مل سکتی ہیں تو ان تینوں کو ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھ دیں رات کو بھگو کررکھیں اور صبح سویرے اسے چولہے پر چڑھا کر ایک آدھ جو ش آنے دیں پھر اتار کر چھان لیں تھوڑا ٹھنڈ اہونے دیں جب نیم گرم رہ جائے تو نوش فرمائیں۔ناشتہ کم سے کم ایک گھنٹہ بعد کریں کچھ دن متواتر استعمال کریں
اور اس نسخے کے استعمال کے دوران گوشت انڈا مچھلی اور مرغن غذاؤں سے مکمل پرہیز رکھیں قبض کی شکایت بالکل نہ ہونے دیں۔پھل جیسے سیب، آلو بخارہ، ناشپاتی اور امرود وغیرہ ایسے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو خون کی صفائی میں مددگار ہوتا ہے۔ یہ پھل نہ صرف خون میں موجود اضافی چربی کو کم کرتے ہیں بلکہ دیگر نقصان کیمیکلز کو بھی جسم سے خارج کرتے ہیں۔ اسی طرح مختلف پھلوں جیسے ٹماٹر میں موجود لائیکوپین کچرے اور کیمیکلز کے اخراج میں مدد دیتے ہیں،
اسٹرابیری کا استعمال جگر کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔پالک یا ساگ جیسی سبز پتوں والی سبزیاں ایسے اجزا اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو کہ مختلف امراض سے بچاتے ہیں۔ یہ سبزیاں صحت مند دوران خون کو یقینی بناتی ہیں جبکہ ان کا استعمال جگر میں انزائمے کو بہتر کرکے خون کی صفائی کے عمل کو تیز کردیتا ہے۔چقندر نائٹریٹ اور اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا قدرتی ذریعہ ہے جو جگر میں ورم اور تکسیدی تناﺅ کو کم کرتے ہیں،
مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق چقندر کا جوس ایسے انزائمے کی تعداد بڑھانے میں مدد دیتا ہے جو قدرتی طور پر خون کی صفائی کرتے ہیں۔چینی کا یہ متبادل بھی خون کی صفائی کے لیے قدرتی ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کی صفائی کرتا ہے، جس سے قبض سے تحفظ ملتا ہے جبکہ جسم میں موجود کچرا کارج ہوتا ہے۔ اسی طرح گڑ میں آئرن کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ ہیموگلوبن کی سطح کو بحال کرکے دوران خون کو بہتر کرتی ہے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین