مثانہ کی کمزوری کا انتہائی سستا علاج

مثانے کی کمزوری کے بہت سے اسباب ہو سکتے ہیں، ان میں پ یشاب کی حاجت پر ٹائلٹ نہ جانا، سرد تاثیر کی غذائیں بکثرت استعمال کرنا، نیکوٹین اور کیفین کے حامل مشروبات جیسے چائے،کافی، س گریٹ،کولڈ ڈرنکس وغیرہ کا زیادہ استعمال کرنا، مثانے کی پٹھے کمزور ہونا اور میٹا بولزم کی خرابی کے ساتھ ساتھ دائمی قبض ہونا بھی اس مرض کا باعث بن سکتا ہے۔

مثانے کی کمزوری میں مبتلا افراد کو سب سے پہلے چائے، کافی، س گریٹ، کولڈ ڈرنکس اور سفید چینی کا استعمال حتی المقدورکم کر دینا چا ہیے۔زیادہ تر مشاہدے میں آیا ہے کہ تیز پتی اور تیز میٹھے والی چائے کی زیادتی سے بھی مثانے کی کمزوری کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔لہذا مندرجہ بالا بیان کردہ مثانے کی کمزوری کے اسباب کو تلاش کریں اور انہیں دور کرنے کی کوشش کریں۔ بطورِ گھریلو علاج صندل پاؤڈر آدھی چمچی، زیرہ سفید ایک چمچی اور مغز بادام دو چمچ سفوف بنا لیں۔ صبح اور شام ایک پاؤ دہی میں ایک کھانے والا چمچ ڈالیں اور لسی بنا کر پی لیا کریں۔

موسم کی مناسبت سے اپنے غذائی معمولات ترتیب دیتے ہوئے برف کی مصنوعات،ٹھنڈے یخ پانی اور سفید چینی کے استعمال سے مکمل پرہیز کریں۔بھنے ہوئے چنے، کالے تل، مغز بادام اور شکر 40 گرام کی مقدار میں ہم وزن کو سفوف بنا کر دیسی گھی میں نیم بھنا کر کے رکھ لیں۔ رات کو سوتے وقت ایک چمچ چائے والا کھاکر سو جایا کریں۔ بطورِ علاج قرصِ زریں دو دو گولیاں صبح و شام کھانے کے بعد پانی کے ساتھ کھانا شروع کر دیں۔ چند دنوں کے استعمال سے ہی آپ کو اس مسئلے سے چھٹکارا مل جائے گا۔ دھیان رہے قبض کی صورت میں بھی جب مثانے پر دباؤ پڑتا ہے تو پ یشاب کے قطرے بار بار آنے لگتے ہیں، لہٰذا ایسی غذا کھائیں جس سے قبض نہ ہو۔

چاول، چکنائیاں اور ترش و بادی غذاؤں سے پرہیز کریں۔اسکے علاوہ مثانے کے جملہ امراض کے لئے ذیل میں ایک مفید نسخہ بھی موجود ہے۔پی۔شاپ کے ساتھ سفید قطرے آنا دراصل مثانے کی کمزور کی وجہ سے ہوتا ہے اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے پی۔شاب کنٹرول میں نہیں ہوتا یا زیادہ پ یشاب آتا ہے اس کے ساتھ اس کی اور بھی وجوہات ہو سکتی ہے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ سفید پانی منی ہو یا بھی ہوسکتا ہے کہ یہ جو سفید پانی پ یشاب کے ساتھ آتا ہے یہ کسی اندرونی زخم کا پیپ ہو اور اسی طرح یہ بھی ہو سکتا ہے

کہ گردوں کی تکلیف ہو جس کی وجہ سے گردوں کی چربی پگھل کر پ یشاب میں آرہی ہو اس لئے اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہے ۔لیکن جن لوگوں کا مثانہ کمزور ہو ان کے لئے نسخہ حاضر ہے اجزاء: سوگرام انار کے چھلکےکا پاؤڈرشہدبنانے کا طریقہ:انار کے چھلکے کو اتنا خشک کریں کہ اس میں نمی بالکل ختم ہو جائے اس کے بعد اسے پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں ۔ اس کے بعد اس میں شہد ملائیں ۔ یاد رکھیں کہ مقدار جتنی آپ چاہے استعمال کر سکتے ہیں ۔اس کے لئے کسی مقدار کی قید نہیں ہے ۔

اگر ایک چمچ سفوف استعمال کیا ہے تو اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملائیں ۔، اس کو اچھی طرح مکس کر لیں اور اس کے بعد صبح اور شام کو کھانے کے بعد ایک چائے کا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔ اس کے مسلسل استعمال سے مثانہ مظبوط ہوگا اور اس کے ساتھ جملہ تکالیف بھی ان شاء اللہ دور ہوگی ۔ یاد رکھیں شوگر کے مریض اس نسخہ کو استعمال نہ کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.