پیٹ کی چربی ختم کرنے کا نسخہ

نیویارک(ہاٹ لائن) پیٹ کی ضدی چربی کی وجہ سے اکثر لوگ بہت پریشان ہوتے ہیں اور اسے ختم کرنے کے لئے بعض اوقات کھانا پینا بھی چھوڑ دیتے ہیں جس کا فائدہ ہونے کی بجائے نقصان ہونے لگتا ہے۔آئیے آپ کو پیٹ کی چربی فوری کم کرنے کے مفید طریقے بتاتے ہیں، میساچیوسیز جنرل ہسپتال کی ماہر غذائیت ایملی گیلسومین نے ایسے مشورے دئیے ہیں جن کا آپ کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔

اس کا کہنا ہے کہ ان قدرتی غذاﺅں کے استعمال سے آپ کے جسم سے زہریلے مادے خودبخود نکل جائیں گے اور آپ کا پیٹ بھی خوبصورت ہوگا۔اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ چاولوں اور پاسٹا کے شوقین ہیں اور ساتھ ہی اس کے نقصانات سے بچنا چاہتے ہیں تو ان میں سفید، سیاہ چنے ، مٹر اور لوبیہ شامل کرلیں۔

ان کی وجہ سے آپ کو فائبراور پروٹین کی متوازن غذا ملے گی اور پیٹ کی چربی کم ہونے لگے گی۔آپ کو چاہیے کہ اپنے کھانے میں مولی کو بھی شامل کرلیں ،اس میں موجود glucosinolatesکی وجہ سے آپ پیٹ کی چربی کم کرنے کے ساتھ کینسر کے خطرے سے بھی بچ سکیں گے۔

اس کے ساتھ چاہیں تو سبز پتے بھی کھانے میں شامل کئے جاسکتے ہیں۔کبھی بھی مولی کے پتے نہ پھینکیں بلکہ انہیں کاٹ کر سلاد میں شامل کریں۔ان کی وجہ سے آپ کابلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہے گا اورپیٹ کی چربی بھی کم ہوگی۔اگر آپ اپنے سوپ میں گوبھی کو ابال کر استعمال کریں گے تو اس کی وجہ سے آپ کے جسم کو غذائیت ملے گی اور ساتھ ہی پیٹ کی چربی بھی کم ہوگی۔

اسی طرح آپ کو چاہیے کہ براکلی اور اس طرح کی سبزی اپنے کھانے میں شامل کریں۔سلاد اور پالک کے پتے کیروٹینائڈز(carotenoids)کے سب سے اہم ذریعہ ہیں اور اگر ان پر زیتون کے تیل کا ایک چمچ ڈال دیا جائے تو اس میں موجود آئرن زیادہ بہتر طریقے سے جسم میں جذب ہوتا ہے۔کیروٹینائڈزگروپ کے پھل اور سبزیاں جسم سے زہریلے مادے نکالنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔متعدد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرخ گوشت کا استعمال کم کرنے سے جسم میں سوزش بھی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے جسم میں زہریلے مادے کم بنتے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.