
محرم الحرام میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ بڑا تہلکہ
کراچی (ویب ڈیسک )سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 795 پوائنٹس اضافے سے 30467 کی سطح پر بند ہوا، شئیرز کی قیمت بڑھنے پر
مارکیٹ کپیٹلائزئشن 105 ارب روپے اضافے سے 6187 ارب روپے ہوگئی،مہنگائی کی روح توقعات سے کم رہنے پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جاری ہونے والی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا،100 انڈیکس 795 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار467 کی سطح پر بند ہوا، شیئرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن 105 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار187 ارب روپے ہو گئی۔ دوسری جانب ڈالر کی ہفتے وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہوا، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 156.85 سے کم ہوکر 156.32 پیسے ہر بند ہوا جبکہ اوپن ایکسچینج میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے گا،عدالت نے انسانی خواہشات کے مطابق فیصلے نہیں کئے عدالت کے فیصلہ سے ثابت ہواکہ وہ آزاد ہیں اور امید ہے کہ اب (ن) لیگ عدالتوں پر انگلیاں نہیں اٹھائے گی،جو پیسے دے گا وہی باہر جائے گا لیکن یہ بات بھی واضح ہے کہ فی الحال کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ہے، کوئی ہسپتال پرائیویٹائز نہیں کیا جا رہا، پنجاب کا شعبہ صحت میں اصلاحات کا آرڈیننس لے کر آئے ہیں، حکومت کے صحت کے شعبے میں عام آدمی کو تمام سہولتیں فراہم کرنا ترجیح ہے، پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی عوام تک پہنچائی جائے گی،ہسپتالوں میں مشینوں کی خرابی کی صورت میں متعلقہ بورڈ فوری فیصلہ کرے گا، اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔