’’ آپ پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے۔۔۔‘‘ وزیر اعظم عمران خان نے یہ سخت ترین احکامات کس کے لیے جاری کر دیئے؟ جانیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خاں اپنے سخت گیر لہجے اور دوٹوک موقف کی وجہ سے نہ صرف پاکستانی عوام میں بہت شہرت کے حامل ہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں مسئلہ کشمیر پر چند یوم قبل وزیر اعظم عمران خاں نے واضح کیا تھا کہ وہ آخری حد تک جائیں گے اور اب


پاکستان نے بھارتی صدر کو پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بھارتی صدر کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن وزیراعظم عمران خان نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔ بھارتی جنونیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ، وزیراعظم عمران خان نے بھی اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے بعد بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فرانس جانے کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی تھی۔ ایئرانڈیا ون نے دوپہر12 بج کر12منٹ پر دہلی سے اُڑان بھری، جبکہ ڈیڑھ سے 2 گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا۔ جبکہ اُس کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واپسی بھی پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے ہوئی تھی .جس پر موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے پیش نظر بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود ایک مرتبہ پھر سے بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔اگر اس تجویز کو منظور کر کے اس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا تو اس صورت میں بھارت کو فی پرواز 25 لاکھ کا اضافی بوجھ اُٹھانا پڑے گا۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ عوام کی جانب سے حکومت سے بار بار مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے بھارت کے ساتھ نہ صرف پاکستان کی فضائی حدود بلکہ زمینی حدود بھی بند کر دی جائے اس طرح بھارتی معیشت کا کباڑہ ہوجائے گا.

Sharing is caring!

Comments are closed.