
بریکنگ نیوز: بھارت سے کشمیر کا قبضہ چھڑوانے کے لیے پاکستان نے آخری قدم اٹھا لیا ؟ کشمیریوں کے زخموں پر مرحم رکھ دینے والی خبر
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کو عالمی عدالت انصاف اٹھایا جائے گا،عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ تمام قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جس کے تحت پاکستان نے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کیلئے بین الاقوامی وکلاء سے بھی رابطے شروع کردیے ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکا معاملہ جلد ازجلد عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کیلئے تمام قانونی پہلوؤں کومدنظررکھ کرفیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح، اصولی اورٹھوس ہے۔ دوسری معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں سوشل میڈیا کردار ادا کرے۔مودی ہٹلربن کرکشمیریوں کو دیوار سے لگانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی مبصرین کو بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ وفاقی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ نے کم آمدنی والوں کو گھروں کی تعمیرکیلئے 5ارب روپے کی منظوری دے دی، پسے ہوئے طبقات کو گھرمیں ایک کمرہ بنانے کیلئے قرض دیا جائےگا، یہ قرضہ غریب لوگوں کو بلا سود دیا جائےگا۔وزیراعظم نے یہ رقم چاروں صوبوں میں یکساں دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس میں 13نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔وزیراعظم سیٹزن پورٹل اور شکایات سیل ملکر عوام کی معلومات کا جائزہ لے کرعوامی مسائل حل کریں۔ شکایات سیل ملکر عوام کی معلومات کا جائزہ لے کرعوامی مسائل حل کریں