
دل کو چھو لینے والی کہانی
ایک عورت کسی کام سے گھر سے با ہر نکلی تو گھر کے باہر تین اجنبی لوگوں کو بیٹھے دیکھا ۔ عورت کہنے لگی۔ میں آپ لوگوں کو جانتی نہیں لیکن لگتا ہے کہ آپ لوگ بھو کے ہیں۔ چلیں اندر چلیں میں آپ لوگوں کو کھا نا دیتی ہوں ان لوگوں نے پو چھا کیا گھر کا ما لک مو جود ہے عورت کہنے لگی نہیں وہ گھر پر مو جود نہیں انہوں نے جواب دیا پھر تو ہم اند نہیں جائیں گے رات کو جب خاوند گھر آ یا تو عورت نے اسے ساے معا ملے کی خبر دے دی کہنے لگا نہیں اندر لے کر آؤ عورت ان کے پاس آ ئی
اور اندر چلنے کو کہا انہوں نے جواب دیا ہم تینوں ایک ساتھ اندر نہیں جا سکتے عورت نے پو چھا وہ کیوں ؟ ایک نے یہ کہتے ہوئے وضاحت کی اس کا نام مال ہے اور اپنے ایک ساتھی کی طرف اشارہ کیا اور اس کا نام کامیابی ہے اور دوسرے ساتھی کی طرف اشارہ کیا اور میرا نام محبت ہے اور یہ کہتے ہوئے بات مکمل کی کہ جاؤ اپنے خاوند کے پاس جاؤ اور مشورہ کر لو کہ ہم میں سے کون اندر آ ئے عورت نے آ کر خاوند کو سارا ما جرا سنا یا وہ خوشی سے چلا اٹھا اور کہنے لگا اگر یہی معا ملہ ہے تو مال کو اندر بلا لیتے ہیں گھر میں مال و دولت کی ریل پیل ہو جائے گی عورت نے خاوند سے اختلاف کرتے ہوئے کہا
کیوں نہ کا میابی کو دعوت دیں میاں بیوی کی یہ باتیں ان کی بہو گھر کے ایک کونے میں بیٹھی سن رہی تھی اس نے جلدی سے اپنی رائے دی کیو ں نہ ہم محبت کو بلا لیں اور ہمارا گھر نہ پیار و محبت سے بھر جائے خاوند کہنے لگا بہو کی نصیحت مان لیتے ہیں جاؤ اور محبت کو اندر لے آ ؤ عورت با ہر آ ئی اور بو لی آپ میں سے محبت کون ہے وہ ہمیں مہمان نوازی کا شرف بخشے گھر والوں کا مطلو بہ شخص اٹھا اور اندر جا نے لگا تو اس کے دونوں ساتھی بھی کھڑ ے ہو گئے اور اس کے پیچھے چلنے لگے عورت حیران و پریشان ان کے منہ دیکھنے لگی عورت نے مال اور کا میابی سے کہا میں نے تو صرف محبت کو دعوت دی تھی
آپ دونوں کیوں ساتھ جا رہے ہیں دونوں نے جواب دیا اگر تم نے مال یا کا میابی میں سے کسی کو بلا یا ہوتا تو باقی دونوں با ہر رہتے لیکن تم نے کیو نکہ محبت کو بلا یا ہے یہ جہاں ہو ہم اس کے ساتھ ہوتے ہیں جہاں محبت ہو گی وہاں مال اور کا میابی بھی ملیں گے اپنے دل میں اور اپنے عزیزوں اور ساتھیوں کے دلوں میں محبت پیدا کیجئے آپ ایک کا میاب شخصیت کے ما لک بن جائیں گے