
مغرب یا عشا کے بعد یہ دعا پڑھ لو ، کروڑوں کا قرض بھی ہو تو پروا نہیں،اللہ پاک وہ قرض اپنے ذمہ لے لیں گے
عالم یہ ہے کہ پورا ملک قرضہ میں پھنسا ہواہے ،مہنگائی حد سے بڑھ چکی ہے لہذا لوگوں کو زندگی کی دوڑ جیتنے کے لئے قرض لیکر اس امید پرکاروبار کرناپڑتا ہے کہ روپیہ آتے ہی قرض ادا کردیں گے ،کوئی بینک سے،کوئی کسی دوست عزیز سے قرض لیتا ہے لیکن قرض ایسا مرض ہے کہ بمشکل ہی ادا ہوپاتا ہے ۔ قرض کے بارے حکم ہے کہ مرنے سے پہلے ادا کرنا چاہئے یا معاف ہوجائے تو آخرت میں بار کم ہوجاتا ہے ،بہت سے لوگ قرض ادانہیں کرپاتے تو ان کی اولاد میں بھی اسکی سکت نہیں ہوتی اور متوفی پر قرض واجب کھڑا ہوتا ہے ۔قرض کی ادائیگی کے لئے لوگ قرض لیکر قرض بھی ادا کرتے ہیں لیکن قرض پھر بھی ادا نہیں ہوپاتا ۔اس کے لئے روحانی وظائف بھی پڑھے جاتے ہیں ۔ایسے تمام احباب جو قرض ادا نہیں کرپاتے کیونکہ ان کے پاس وسائل نہیں ہوتے ،وسائل پیدا ہوبھی جائیں تو اخراجات سر اٹھا لیتے ہیں توایسے تمام حضرات سے کہوں گا کہ وہ ’’مجربات رضویہ ‘‘کا یہ وظیفہ انتہائی خشوع و خضوع سے ادا کریں ۔سورہ بنی اسرائیل کی آیت ایک سو پچاس یادکرلیں ’’وبالحق انزلنہ وبالحق نزل ‘‘درود ابراہیمی اکیس بار پڑھ کر اس دعا کو روزانہ ایک سو ایک بار پڑھا کریں ۔ان شاء اللہ فقیر کو یقین ہے کہ اللہ اس بندے کے سر سے قرض کا بوجھ اتارنے کے لئے اسباب میں فراخی فرمائیں گے ۔
اسکے ساتھ قرض کی ادائیگی کے لیے ان چند باتوں پر عمل کریں، ان شاء اللہ ان کی برکت سے اللہ تعالی قرض کے بوجھ سے خلاصی عطا فرمائیں گے :(1) سب سے پہلے گناہوں سے توبہ کریں اور استغفار کی کثرت کریں، استغفار کی کثرت سے مال واولاد میں ہرطرح کی خیروبرکت کا وعدہ قرآن مجید میں موجود ہے۔(2) نمازو روزے کی پابندی کریں۔(3) زکاۃ واجب ہے تو وقت پر اداکردیں۔(4) سود سے دور رہیں۔(5)روزانہ مغرب یا عشاء کے بعد سورہ واقعہ پڑھا کریں۔(6) یہ دعا روزانہ 21 بار پڑھیں :” اَللّٰهُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنی بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ”.(7) ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں:”اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسْلِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ.”(۷) دورد شریف صبح وشام ۲۱-۲۱ مرتبہ پڑھاکریں۔ اور اسی طرح سورۃ الشوریٰ کے دوسرے رُکوع کی آخری آیت: “اَللهُ لَطِیْفٌ بِعِبَادِه …الخ“ (۲۵واں پارہ، سورۃ الشوریٰ آیت نمبر: 19) آخر تک اسی (80)مرتبہ فجر کے بعد پڑھا کریں، اگر داڑھی منڈاتے یا کتراتے ہیں تو اس سے توبہ کریں۔ فقط واللہ اعلم