کھیرا کھانے سے پہلے یوں جھاگ تو نہیں نکالتے؟ جان پیاری ہے تو یہ ضرور پڑھیں، گرمیوں کی خصوصی تحریر

گرمی کی آمد ہے خاص کر پاکستان میں جس طرح کی گرمی پڑی ہے اس وجہ سے صحت کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے عوام کیلئے گرمی کا توڑ بھی پیدا فرمایا گیا ہے ہم جب گرمی میں اپنے گھر سے باہر نکلتے ہیں تو پسینے میں شرابور ہوجاتا ہے ہیں تھک کر اپنے گھر واپس آتے ہیں ہمارا جسم تھکاوٹ کے م۔ارے ٹوٹ رہا ہوتا ہے ۔ ایسے بھی ہم اللہ تعالیٰ کی پیدا فرمائی گئی ان سبزیوں اور پھلوں کا رخ کرتے ہیں جن کو کھانے سے ہمارے جسم کو تسکین ملے اور جن کی تاثیر انتہائی ٹھنڈی ہو۔ ایسی سبزیوں میں کھیرا سر فہرست ہے ہم گرمیوں میں کھیرے کا استعمال عمومی طور پر سلاد میں بہت زیادہ کرتے ہیں۔ اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ آپ کھیرا خریدنے جاتے ہیں تو آپ کھیرا خریدنے کے بعد پریشان ہوجاتے ہیں کہ میں نے انتہائی ہرا بھرا اور خوبصورت کھیرا خریدا جب گھر آیا تو اس کو کاٹا یہ کڑوا کیوں نکل آیا اس نے میرے سارے کھانے کا مزا بھی کرکرا کردیا اور بعض لوگ تو کھیرے کو ایک سائیڈ سے کاٹ کر اس کا ایک حصہ علیحدہ کرکےاس کو ایسے رگڑتے ہیں کہ اس میں سے سفید رنگ کی جھاگ نکلنا شروع ہوجاتی ہے ۔لوگوں میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ جتنی جھاگ نکلے گی اتنا ہی کھیرے کی کرواہٹ دور ہوگی ۔ یہ بات سراسر غلط فہمی پر مبنی ہے جوکہ عرصہ دراز سے چلی

آرہی ہے آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ آپ نے کھیرے کا استعمال کیسے کرنا ہے ۔میٹھے کھیرے کی پہچان کیا ہے اور آپ کھیرے کی جھاگ نکالتے رہے تو آپ کیسے کھیرے کے اہم چیزیں ختم کررہے ہیں۔ یہ تو ممکن نہیں ہے کہ آپ بازار نہ گئے ہیں یا کھیرا نہ خریدا ہو یا کبھی سلاد نہ کھایا ہو ہم عمومی طور پر سلا د میں کھیرے کا استعمال کرتے ہیں اگر سلاد میں کھیرا نہ ہو تو سلاد ادھورا سا لگتا ہے لیکن اگر کھیرا کڑوا نکل آئے تو سارے کھانے کا مزہ بھی خراب ہوجاتا ہے ۔ ہم نے اکثر دیکھا ہوگا کہ دکان سے تازہ اور ہر ہ بھرہ کھیرا خریدنے کے باوجود کھایا جائے تو انتہائی کروا اور ایسا بدمزہ محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے کیا کھا لیا ۔ اتنے لزیز کھانے کے ساتھ ہم نے اتنی کڑوی چیز کیوں کھا لی ہے ۔آریگن سٹریٹ کی تحقیق کے مطابق کھیرے کی کڑواہٹ کی ایک وجہ ایک

کمپاؤنڈ ہے جوکہ پتوں جڑوں اور تنوں میں موجود ہوتا ہے چنانچہ یہ پھل میں منتقل ہوجاتا ہے مگر اس کمپاؤنڈ کی یقینی موجودگی تنے میں ہوتی ہے جس کیوجہ سے اکثر یہ پھل میں منتقل ہوجاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر کھیرے کڑوے نکلتے ہیں ۔ اس کڑواہٹ کی وجہ پھل کو ملنے والے پانی کی کمی یا پھر زیادتی ہوسکتی ہے اس کے علاوہ اگر پھل کو ضرورت سے زیادہ تپش موجود ہوتو پھر بھی کھیرے میں کڑواہٹ پیدا ہوجاتی ہے ۔ بعض اوقات لوگ سمجھتے کہ وہ کھیرے کی اوپر والی جلد اتار جائیں گے تو وہ جراثیم سے پاک ہوجائیگا یا پھر وہ کڑواہٹ سے بچ سکیں گے لیکن ہمارا مشورہ یہی ہے کہ آپ کھیرے کی اوپر والی جلد نہ اتاریں اس میں بہت سے فوائد ہیں وٹامنز ہیں اس میں غذائیت چھی ہوئی ہے ۔ آ پ اس کو پانی سے اچھے طریقےسے صاف کرلیں اور اس کو جلد سمیت ہی کھائیں۔ پرانے وقتوں میں لوگ کھیرے کی کڑواہٹ نکالنے ایک ٹوٹکہ آزماتے تھے یہ ٹوٹکہ آج بھی چلا آرہا ہے ۔ کھیرے کا اوپری حصہ کاٹ کر اس دوسرے حصے پر پھیرتے تھے سفید رنگ کی جھاگ نمودار ہونے پر یہ اندازہ لگاتے تھے کہ کھیرے کی کڑواہٹ نکل رہی ہے یہ طریقہ آج تک چلا آرہا ہے ۔تحقیق کے مطابق ایسا کرنا درست نہیں اس سے کڑواہٹ میں کمی نہیں آتی بلکہ اس کی غذائیت ختم ہوجاتی ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.