جمعہ کے دن پسند کی شادی کا خاص عمل

جمعہ کے دن کا نہایت ہی خاص اور مجرب عمل آپ کے ساتھ شئیر کرنے جا رہی ہوں۔ بچیوں کے اچھی جگہ رشتہ طے پانے کے لیے یہ نہا یت ہی مجرب اور خاص عمل ہے۔ بھائیو اور بہنو مو جودہ دور کی مشکلات اور آزما ئشوں میں ایک بہت بڑی مشکل اچھے رشتے کا نہ ملنا بھی ہے مرد اور خواتین کی کثیر تعداد اس مشکل سے دو چار ہے۔ کہیں شادی پر بندش قائم ہے یہ ایک عام سا روگ بن چکا ہے بہت سی لڑکیاں اچھے رشتے نہ ملنے کی وجہ سےا پنے گھروں میں بیٹھی رہتی ہے رشتے والے تو آتے ہیں مگر کھا پی کر چلے جا تے ہیں۔

اور اچھی بھلی شکل و صورت والی لڑکیاں اور لڑکے رشتے رد ہونے کی وجہ سے ذہنی طور پر بیمار پڑ جاتے ہیں کئی گھروں میں تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی ایک کے شادی پر بندش لگتی ہے تو باقی افراد بھی اس کی زد میں آجاتے ہیں۔ اورکئی بار ایسا ہوتا ہے کہ بڑوں کی بجائے چھوٹوں کی شادیاں ہو جاتی ہیں ۔ ان تمام مسائل کا حل ہمارے آج کے اس خاص قرآنی عمل میں موجود ہے ایک مرتبہ یہ خاص عمل کر لیجئے انشاء اللہ رشتوں کی لائن لگ جائے گی اللہ کے حکم سے ایسے رشتے آئیں گے کہ زندگی پر سکون گزرے گی اس خاص عمل کی وجہ سے نیک اور اچھے رشتے اللہ کے فضل و کرم سے جلد ہی آئیں گے۔

بہنو اور بھائیو بہت سے لوگوں نے یہ خاص قرآنی عمل آز ما یا اور انہیں فائدہ بھی پہنچا ہے جن بہن بھائیوں کا رشتہ نہیں ہوتا اگر رشتہ ہو جائے تو رشتہ ٹوٹ جاتا ہے یا پھر شادی تک بات نہیں پہنچتی تو سورۃ طحہ ٰ جو کہ پارہ نمبر سولاں میں ہے اس کو سبز رنگ کے کاغذ یا پھر چارٹ پر جو باہر سے آسانی کے ساتھ مل جائے گا نیلے رنگ کی مارکر سے سورۃ طحہ ٰ مکمل لکھئے اگر لڑکا اور لڑکی خود لکھ سکتے ہیں تو باوضو ہو کر خود لکھ لیں۔ یا والد ہ لکھے اب وہ چارٹ طے کر کے لڑکی کے دوپٹے کے پہلو میں باندھ کر رکھ دے اگر لڑ کا کر رہا ہے۔

تو وہ چارٹ اپنی جیب میں رکھ لے اللہ کے فضل و کرم سے رشتے آنا بھی شروع ہو جائیں گے اور خیر و عافیت سے جلد ہی شادی بھی ہو جائے گی یہ عمل لڑکا اور لڑکی دونوں ہی کر سکتے ہیں۔ خود کرے تو زیادہ بہتر ہے آپ نے یہ عمل جمعہ کے دن ہی کر نا ہے یہ دن بھی مبارک ہے اور یہ عمل بھی مبارک ہے۔ جمعہ کے دن یہ خاص عمل کرنے کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی اچھی جگہ پر رشتہ طے پا جا ئے گا۔ یہ بہت ہی زیادہ مجرب عمل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آزمودہ بھی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *