
جمعہ کے دن بغداد والے پیر کا وظیفہ
آپ کے لیے جمعۃ المبارک اور سرکارِ بغدار حضور غوثِ پاک کی گیارہو یں شریف کا ایک خاص عمل قرآنِ پاک میں ہے: سن لو بے شک اللہ کے نیک بندوں پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ ہی کوئی غم لفظ غوث کا مطلب ہے فر یاد کو پہنچنے والا کیونکہ غوث عبدالقادر جیلانی بے کسوں اور حاجت مندوں کے مددگار ہیں اور بعض عقیدت مند آپ کو پیرانِ پیر دست گیر کے لقب سے بھی یاد کر تے ہیں میرے پروردگار نے مجھ سے وعدہ فر ما یا کہ جو مسلمان تمہارے مدرسے کے دروازے سے گزرے گا اس کی میں بخشش فر ما دوں گا باوجود اس کے شرکاء اجتماع بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔
مگر آپ ؒ کی آواز جیسے نزدیک والوں کو سنائی دیتی تھی ویسے ہی دور والوں کو سنائی دیتی تھی یعنی دو و نزدیک والوں کے لیے آپ ؒ کی آواز مبارک یکساں تھی آپ کا دسترخواں روزانہ بچھا یا جاتا تھا جس پر آپ ؒ اپنے مہمانوں کے ہمراہ کھا نا تناول فر ما تے اور کمزوروں کی مجلس میں تشریف فر ما ہوتے بیماروں کی عیادت فر ما تے ۔ طالب ِ علم دین میں آنے والی تکا لیف پر صبر کرتے ۔ فر مانِ امام حسن بصری ؒ ہے ۔ عالم کی موت دینِ اسلام میں ایک ایسا شگاف ہے کہ جب تک رات اور دن بدلتے ہیں کوئی چیز اس شگاف کو پورا نہیں کر سکتی کوئی چیز اس شگاف کو بھر نہیں سکتی عالمِ دین جب دنیا سے چلے جاتے ہیں ۔
اللہ کے ولی جب دنیا سے چلے جاتے ہیں تو بھی وہ اپنے مریدین پر خاص نظرِ رحمت کرتے ہیں کیونکہ اپنی دنیا میں اللہ پاک کی اتنی عبادت اور ریاضت کرنے کے بعد بھی وہ جانے کے بعد اپنی مریدین کے لیے مدد گار ثابت ہوتے ہیں خاص کر جب ان کے عرس مبارک ہوتے ہیں یا ان کے کوئی خاص ترین دن ہوتے ہیں ان دنوں پر وہ ایسا کرتے ہیں کہ وہ آجاتے ہیں اور اپنےمر یدین کی مدد فر ما تے ہیں مر ید ین پر اپنی خاص نظرِ رحمت کرتے ہیں بڑی گیا رہویں شریف کا دن آچکا ہے سیرتِ غوثِ اعظم اپنا ئیں ہمیشہ آپ سچ بو لا کر تے تھے غریبوں کا خیال کرتے تھے ۔
نمازوں کی پابند ی کر تے تھے تلاوتِ قرآنِ پاک کرتے تھے نفس کی مخالفت کر تے تھے اور علمِ دین حاصل کر تے تھے علمِ دین حاصل کرنے کے لیے ہر وہاں جگہ پر تشریف لےجا تے جہاں پر آپکو پتہ چلتا کہ وہاں پر علمِ دین سمجھا یا جائے گا ماں باپ کا ہمیشہ احترام کر تے تھے جھوٹ کبھی بھی نہیں بو لا چاہے جتنا بھی نقصان کیوں نہ ہو۔ غیبت سے ہمیشہ بچا کر تے تھے اگر آپ غوثِ اعظم سے محبت رکھتے ہیں یا رکھتی ہیں تو ان کی ان چند باتوں پر ضرور عمل کیجئے ۔