کسی فیصلے کے وقت بات اگر قرآن پر ہاتھ رکھنے تک آجائے تو قرآن پر ہاتھ نہیں بلکہ؟؟

کامیابی کا نشہ کبھی دماغ کو چڑھنے مت دیجیئے اور ناکامی کا صدمہ کبھی دل پر مت لیجیے ہمیشہ خوش رہیں گے۔ کسی نے پوچھا بابا جی حسد کیا ہے ؟ فرمایارب کی تقسیم سے اختلاف رکھنا۔ اگر آپ کا پڑوسی دیو بندی، بریلوی ، اہل حدیث، شیعہ یا کچھ اور ہے توا س کا حساب وہ خود دے گا لیکن اگر وہ بھوکا مرگیا تو اس کا حساب آپ کو دیناہوگا۔ کم بولنے والے اور دوسروں کی خوب سننے والوں کی ہروقت ہرجگہ استقبال ہوتا ہے۔ لالچ ایسی پیاس ہے جسے سمندر کا پانی بھی نہیں بجھا سکتا ۔

کسی سے نیکی کرو تو یہ سمجھ کر کرو کہ کیا تم اپنی ذات سے کر رہے ہو۔ تمہارے پاس اگر تمہاری پسند یدہ چیزیں نہیں ہیں تو موجود چیزوں کو ہی پسندکر لو۔ بات جب گھر سے نکل جائے تو پھیلتے ہوئ دیر نہیں لگتی۔ جھگڑا مول لینے سے غم کھانا، زیادہ بہتر ہے۔ بھوک کی آگ تمام جذباتوں کو جلا کر رکھ کر دیتی ہیں۔ خرچ کرنے سے اگر ہاتھ نہ روکا جائے یا ذریعہ آمدنی نہ ہو تو خرچ کرنےسے قارون کا خزانہ بھی ختم ہوجاتا ہے۔ آمدن کے مطابق روپیہ خرچ کرو ایسا کرنے سے کبھی محتاج نہ ہوگے۔ جو تو نہیں جانتا۔۔؟ وہ کسی سے پوچھ لے کیونکہ یہ تیرے لیے بہت بہتر ہے ورنہ ذلیل و خوار ہوگا۔

لوگ مال سے محبت کرتے ہیں ، جس کسی کے پاس ہوگا سب کی عزت کریں گے جب اس کے ہاتھ سے چلاجائے گا تو کوئی اس کا سلام بھی قبول نہ کرے گا۔ چالا ک اور ہوشیار شخص کو وہیں سے نقصان پہنچا ہے جہاں سے وہ بے فکر ہوتا ہے۔ اگر دوسروں کو کسی کام سے روکنا چاہتا ہے تو اس کی ابتداء اپنے آپ سے کر۔ دنیا میں سب سے مشکل کا م اپنی اصلاح کرنا اور ، آسان کام دوسروں پر تنقید ہے۔ دوست کو دولت کی نگاہ سے مت دیکھو وفا کرنےوالے دوست اکثر غریب ہوتے ہیں۔

دو طرح سے چیزیں دیکھنے میں چھوٹی نظر آتی ہیں ۔ ایک دور سے دوسرا غرور ہے۔ انسا ن کی زبان سے اس کی عیب اور خوبیوں کا پتہ چلتا ہے۔ بعض لوگوں کے مرجانے سے بہت سے لوگ مرجاتے ہیں اور بعض لوگوں کے مرجانے سے بہت سے لوگ جینے لگتے ہیں یہ اپنے اپنے کردار کا نتیجہ ہے۔ بیوی اپنے شوہر سے اس وقت تک لڑتی یا ضد کرتی ہے جب تک اس سے پیار کی امید ہوتی ہے۔ جب وہ امید ختم ہوجاتی ہے تو وہ لڑنا اور ضد کرنا بند کردیتی ہے۔

اگر خوش رہنا ہے تو دوسروں کو خوش دیکھ کر حسد نہ کیا کر، دعا دیا کر۔ انسان کا بہترین ساتھ اس کی صحت ہے اگر اس کا ساتھ چھوٹ جائے تو وہ ہر رشتے کے لیے بوجھ بن جاتا ہے لہذاپنی صحت کا خیال رکھیں۔ مال جمع کرنا آسان ہے لیکن سنبھالنا مشکل ہے۔ خوش رہنے کے اصول کبھی نفرت نہ کرو۔ سادہ زندگی گزار و۔ پریشان نہ ہو کم توقعات رکھو اچھا دوست رکھو ہمیشہ مسکراتے رہو۔ سمندر سب کے لیے ایک جیسا ہی ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس میں سے موتی تلاش کرلیتے ہیں، کچھ مچھلیاں پکڑ لیتے ہیں اور کچھ کو سمندر سے کھارے پانی کے سوا کچھ بھی نہیں ملتا ۔ بادل سے برسنے والا پانی ایک جیسا ہی ہوتا ہے۔ زرخیز زمین اس پانی سے سبز ہ اگا لیتی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.