مرغی کا انڈا کھانا حلال ہے یا حرام ؟ساری زندگی پچھتانے سے بہتر ہے نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان سن لو

بہت کم لوگ ایسے ہیں جو ناشتے میں انڈہ کھانے کو پسند نہ کرتے ہوں نہیں تو لوگوں کی عمومی تعداد ایسی ہے جو ناشتے میں انڈہ لازمی طور پر کھاتی ہے خواہ اسے پراٹھے کے ساتھ کھایا جائے یا پھر ڈبل روٹی کے ساتھ کھایا جائے لیکن انڈے سے متعلق بہت سے سوالات بھی جنم لیتے ہیں مثال کے طور پر انڈے کو فرائی کر کے کھانا چاہئے یا پھر ابال کر کھانا چاہئے اور کون کون سے ایسے پرندے ہیں جن کا انڈہ حلال ہے اور کونسے ایسے پرندے ہیں جن کا انڈہ حلال نہیں ہے اور برائلر مرغی کا انڈہ کھانا کیا جائز ہے یا پھر ناجائز ہے یہ ایسے سوال ہیں جن پر بہت بحث کی جاتی ہے

اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے بہت سے سوالات اُٹھائے جاتے ہیں کچھ لوگ تو یہ کہتے ہیں کہ اگر برائلر مرغی کے صحت پر اچھے اثرات نہیں تو کیا برائلر مرغی کے انڈے کے اثرات اچھے ہوں گے یا پھر نہیں۔اکثر لوگ دوسرے ممالک کا سفر کرتے ہیں اور وہاں پر ان کو ایسے انڈے بھی پیش کئے جاتے ہیں جن کو کھانے کی ہمیں اجازت ہی نہیں ہے اور وہ ہماری صحت پر بھی منفی اثرات ہی مرتب کرتے ہیں کوئی اچھے اثرات مرتب نہیں کرتے ۔سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے جن کا تعلق آکسفورڈ یونیورسٹی سے ہے اور دوسری ٹیم جس کا تعلق چین کی ایک یونیورسٹی سے ہے انہوں نے انڈوں کی ایک نئی اور اضافی افادیت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق انڈہ انتہائی مفید چیز قرار دیا گیا ہے اور جو شخص ہفتے میں پانچ انڈے کھاتا ہے وہ امراضِ قلب سے نسبتا بہت زیادہ محفوظ رہتا ہے اور دل کے دیگر امراض کے امکانات بھی بارہ فیصد تک کم ہوجاتے ہیں ایک ایسی ہی تحقیقی رپورٹ 1950 کے عشرے کی انتباہی اطلاع کی بھی یاد دلاتی ہے جب یہ نعرہ عام ہوا تھا

کہ کام پر جاتے وقت ایک انڈہ ضرور کھانا چاہئے بعد میں انڈے کی افادیت مختلف دوسرے تجربات اور تحقیقات کی روشنی میں کم ہوتی گئی مگر حالیہ برسوں میں پھر اس کی گونا گوں صفات سامنے آنے لگی ہیں اور بہت سی ایسی رپورٹس منظر عام پر آرہی ہیں جن کو پڑھنے سے ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ انڈہ لازمی طور پر کھالینا چاہئے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پرندوں کے انڈوں کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے اور کونسا پرندہ ایسا ہے جس کو ہم نے کھا نا ہے اور اس کا انڈہ کھالینا بھی درست ہے ۔ اکثر سوال کیا جاتا ہے کیا بگلہ کھانا حلال ہے اور ان حرام جانوروں کی نشاندہی فرمائیں جو ہمارے ہاں پائے جاتے ہیں اور ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص نے سوال کیا کہ میں نے دیکھا ہے جو لوگ مختلف چھوٹی چھوٹی چڑیوں کا شکار کر کے کھا لیتے ہیں اور بازاروں میں بھی چڑے اور بٹیرے شکار کئے جاتے ہیں بگلہ حلال ہے اور اسی طرح یہ تمام غیر شکاری پرندے بھی حلال ہیں اور چھوٹی چڑیا کو کھالینا بھی حلال ہے اور کبوتر کا گوشت بھی حلال ہے ایسا کرنے میں کچھ بھی غلط یا حرج نہیں ہوگا ۔

کچھ لوگ کبوتر بالکل نہیں کھاتے وہ کہتے ہیں کہ اس کے کاٹنے سے گناہ ہے اور کھانے سے حالانکہ کبوتر تو حلال جانور ہے ۔حلال جانور کو ذبح کرنے میں گناہ کیوں ہوگا اگر کبوتر آپ کھانا پسند کرتے ہیں تو اس میں کوئی بری بات نہیں ہے دینی طور پر یہ حرام قرار نہیں دیا گیا لیکن اگر آپ کے ذہن میں یہ ہے کہ کبوتر ایک بہت ہی پیارا جانور ہے اور آپ نے اس کو خوبصورتی کے لئے رکھا ہے اور آپ کا دل نہیں چاہتا کہ آپ کبوتر کو ذبح کریں کبوتر کو کاٹیں تو آپ اس کو نہ کھائے آپ اس کی دیکھ بھال کیجئے ۔اگر کسی انڈے کے متعلق تحقیق ویقین ہو کہ وہ حرام جانور یا حرام پرندے کا ہے تو اس کا کھانا حرام وناجائز ہوگا اور محض شک کی بنا پر حرمت کا حکم نہیں ہوگا، البتہ شک کی بنیاد پر احتیاط کرنا اولیٰ ہے، انڈوں کے بارے میں کوئی اصولی علامت نہیں، سائز، رنگت وغیرہ کے ذریعہ کچھ فرق معلوم ہوسکتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.