شازیہ مری کی بیٹی کی شادی! داماد کون ہیں؟

شازیہ مری جن کا شمار پیپلز پارٹی کی سینئر اراکین میں ہوتا ہے کافی عرصے سے پیپلز پارٹی کے ساتھ منسلک ہیں اور اپنے آواز ملک کے ایوانوں میں پہنچا رہی ہیں انہوں نے بھی اپنی بیٹی کے ہاتھ پیلے کر دیئے اس موقع پر ملک کے بڑے سماجی اور سیاسی شخصیات نے اس شادی میں حصہ لیا

اس وقت سوشل میڈیا پر خاتون سیاست دان شازیہ مری کی صاحبزادی انوشے مری کی شادی کی خوبصورت تصویر وائرل ہورہی ہے۔

شازیہ مری پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر ہیں اور ان کی بیٹی کی شادی گزشتہ شام کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوئی۔ شازیہ مری اگرچہ سندھی ہیں لیکن ان کے داماد خورشید قائم خانی اردو اسپیکنگ ہیں اس وجہ سے سندھ کے عوام اس شادی کو ایک اچھی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔

شادی کی تقریب میں اہم سماجی شخصیات کے علاوہ سیاست دانوں نے بھی شرکت کی جن میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کے علاوہ آصفہ بھٹو بھی شامل ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *