شاہ رخ کی فلم ” پٹھان “نے ریلیز سے قبل ہی 300 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی لیکن کیسے ؟؟دلچسپ تفصیل جانیں

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم” پٹھان” نے تمام تر تنازعات کے باوجود ریلیز سے قبل ہی 270 کروڑ روپے کی کمائی کرلی۔

“این ڈی ٹی وی نیوز “کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم “پٹھان “25 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم “پٹھان “کا بجٹ تقریباًبھارتی 250 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 680 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ فلم “پٹھان” کے او ٹی ٹی رائٹس ریلیز سے قبل ہی تقریباً 100 کروڑ روپے میں فروخت ہو چکے ہیں اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 270 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔پٹھان کے او ٹی ٹی حقوق ایمیزون پرائم نے خریدے ہیں۔ فلم مارچ کے آخر یا اپریل کے اوائل میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی. اس حساب سے فلم پہلے ہی آدھا بجٹ نکال چکی ہے۔

فلم کی ریلیز میں ابھی ایک مہینہ باقی ہے لیکن فلم کو لے کر پہلے ہی چرچےجاری ہیں، فلم کے گانے “بے شرم رنگ” پر بھارت بھر میں احتجاج ہورہے ہیں جبکہ کئی مقامات پر فلم کو ریلیز نہ ہونے دینے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *