ٹک ٹاکر جنت مرزا کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی ہے، جس کے باعث انہوں نے اپنی میوزک ویڈیو کی ریلیز کو ملتوی کردیا ہے۔

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی میوزک ویڈیو کی ریلیز کو ملتوی کرنے کی وجہ خاندان میں ہونے والے فوتگی کو قرار دیا۔

جنت مرزا نے میوزک ویڈیو کی ریلیز ملتوی کرنے کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔

ٹک ٹاکر نے اپنی پوسٹ میں لکھا، مجھے یہ بتاتے ہوئے افسوس ہورہا ہے کہ خاندان میں ہونے والی اچانک موت کے باعث ”دل موڑ دے“ کا اجرا ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب بعد میں کو ریلیز کی جائے گی۔

خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے ہونے والے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ٹک ٹاکر کے مرحوم رشتے دار کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *