
ہوٹل میں ٹھہرنے جائیں تو اپنا بیگ کس جگہ رکھ کر کھولنا چاہئے؟ وہ باتیں جو آپ کو کسی بڑی مشکل سے بچا سکتی ہیں
اکثر لوگ جب شہر سے باہر یا بیرون ملک جاتے ہیں تو ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہوٹلوں میں ہم اور ہمارا سامان بالکل محفوظ ہوتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ ہوٹلوں میں خطرناک بیماریوں کے جراثیموں سے ہوٹل کے ملازمین کی ہمارے سامان کو کھوجتی نظروں تک بہت کچھ ایسا ہوتا ہے جن سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے
۔ان نقصانات سے بچنے کے لیے ماہرین نے کئی احتیاطی تدابیر بتائی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے سوٹ کیس کو ہوٹل کے کمرے میں موجود لکڑی کے ریک پر کبھی نہ رکھیں۔ اس کی وجہ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ ہوٹل کے کمروں میں موجود خطرناک جراثیم کبھی بھی انسانوں کے ساتھ نہیں آتے بلکہ ان کے سوٹ کیسز کے ساتھ آتے ہیں کیونکہ وہ راستے میں سوٹ کیس کو گندی جگہوں پر بھی رکھتے ہیں۔ اس لیے جب آپ اپنا سوٹ کیس اسی جگہ پر رکھیں گے تو وہ جراثیم اس کے ذریعے آپ کو بھی لگ جائیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوٹل کا عملہ کمروں ، بیڈز و دیگر چیزوں کی صفائی کا اس قدر خیال نہیں رکھتا جتنا آپ سمجھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی نظر آپ سے زیادہ آپ کے سامان پر ہوتی ہے۔ عملہ بسااوقات کسٹمرز کے سامان سے چیزیں چرا بھی لیتا ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو آپ کے سامان میں موجود چیزوں کو دیکھ کر
آپس میں آپ کا ٹھٹھا ضرور بناتے ہیں۔ماہرین نے اس کا حل یہ بتایا کہ آپ کو جب بھی اپنا سوٹ کیس کھولنا ہو تو اسے اپنے کمرے کے واش روم میں لیجا کر کھولیں لیکن اس سے قبل واش روم کے دروازے کے سوراخ کو کسی کاغذ یا کپڑے سے مکمل بند کر لیں۔